بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 297 hadith
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کا رات کا کھانا چن دیا جائے اور نماز کھڑی ہوجائے توکھانے سے ابتداء کرو اور ہر گز کوئی جلدی نہ کرے یہانتک کہ اس سے فارغ ہو جائے۔
ابنِ ابی عتیق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مَیں اور قاسم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس باتیں کر رہے تھے۔ اور قاسم کلام کرتے وقت بہت غلطی کرتے تھے اور وہ ایک ام ولد کے بیٹے تھے۔ حضرت عائشہؓ نے ان سے کہا کہ تمہیں کیا ہوا ہے کہ اس طرح بات نہیں کر پاتے جس طرح میرا یہ بھتیجا بات کرتا ہے۔ ہاں البتہ مجھے پتہ ہے کہ یہ (کمزوری) تمہیں کہاں سے ملی ہے۔ اس (میرے بھتیجے کی) تربیت اس کی ماں نے کی ہے اور تمہاری تربیت تمہاری ماں نے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس پر قاسم کو بہت غصّہ آیا اور حضرت عائشہؓ سے اس کو رنج ہوامگر اس نے اسے مخفی رکھا۔ جب اُس نے دیکھا کہ حضرت عائشہؓ کے لئے کھانا لایا گیا ہے وہ کھڑا ہوگیا۔ آپؓ (حضرت عائشہؓ ) نے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو؟ اس نے کہا کہ مَیں نماز پڑھنے جا رہا ہوں۔ آپؓ نے کہا بے وفابیٹھ جاؤ۔ اس نے کہا میں نماز پڑھنے لگا ہوں۔ حضرت عائشہؓ نے کہا کہ بیٹھ جاؤ اے فلاں ! مَیں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کھانے کی موجودگی میں نماز نہیں ہے۔ اور نہ (اس وقت)جب دو ناپاک چیزیں اسے روک رہی ہوں۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے غزوئہ خیبر کے موقعہ پر فرمایا کہ جو اِس پودہ یعنی لہسن سے کھائے تو وہ ہرگز مسجدوں میں نہ آئے۔ زہیر نے کسی غزوہ کا ذکر کیاہے لیکن خیبر کا ذکر نہیں کیا۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو اس ترکاری میں سے کھائے تو وہ ہرگزہماری مساجد میں نہ آئے یہانتک کہ بو ختم ہوجائے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو اس پودہ سے کھائے تو وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور لہسن کی بو سے ہمیں تکلیف نہ دے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پیاز اور گندنا کے کھانے سے منع فرمایا جب اس کی ضرورت ہم پر غالب آگئی اور ہم نے اس میں سے کھالیا تو آپؐ نے فرمایا: جو اس بدبودار پودہ میں سے کھائے تووہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کیونکہ جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں اس سے فرشتے بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔
ابنِ شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے عطاء بن ابی رباح نے بتایا کہ حضرت جابرؓ بن عبداللہؓ نے کہااور حرملہ کی روایت میں ہے کہ ان کا خیال تھا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاکہ جو لہسن یا پیاز کھائے وہ ہم سے الگ رہے یا فرمایاہماری مسجد سے الگ رہے اور اپنے گھر میں بیٹھے اور یہ کہ آپؐ کی خدمت میں ایک ہنڈیا پیش کی گئی جس میں کچھ سبزی ترکاریاں تھیں۔ آپؐ نے ان سے بو محسوس کی تو آپؐ نے استفسار فرمایا۔ آپؐ کو بتایا گیا کہ اس میں کونسی ترکاریاں ہیں۔ آپؐ نے فرمایاکہ ان کو آپؐ کے ایک صحابیؓ کے قریب کردو۔ آپؐ نے دیکھا کہ اس (صحابیؓ ) نے اس کا کھانا نا پسند کیا۔ آپؐ نے فرمایا کہ کھالو، یقینا جس سے میں رازو نیاز کرتا ہوں اس سے تم رازونیازنہیں کرتے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جو اس ترکاری یعنی لہسن میں سے کھائے اور ایک مرتبہ فرمایا کہ جو پیاز، لہسن اور گندنا کھائے تو وہ ہر گز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کیونکہ فرشتے بھی اس سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے بنی آدم تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ جو اِس پودہ یعنی لہسن میں سے کھائے تو وہ ہمارے پاس ہماری مسجد میں نہ آئے۔ راوی نے پیاز اور گندنے کاذکر نہیں کیا۔
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نہیں ہٹے کہ خیبر فتح ہو گیا۔ ہم رسول اللہﷺ کے صحابہ ؓ اس پودے لہسن پر ٹوٹ پڑے اور لوگوں کو بھوک لگی ہوئی تھی۔ ہم نے اس سے خوب سیر ہو کر کھایااور پھر ہم نے مسجد کا رُخ کیا۔ رسو ل اللہﷺ نے بو محسوس کی تو فرمایا: جو اِس تکلیف دہ درخت میں سے کچھ کھائے تو وہ ہرگز مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے۔ لوگ کہنے لگے کہ حرام کر دیاگیا، حرام کر دیا گیا۔ جب یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپؐ نے فرمایا: اے لوگو! میں وہ چیز حرام نہیں کر سکتا جسے اللہ نے میرے لئے حلال کیا ہے لیکن یہ