بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 130 hadith
اور روایات میں (عَلٰی سَوْمِ اَخِیْہِ وَلَایَخْطُبْ عَلَی خِطْبَتِہِ کی بجائے) عَلٰی سَوْمِ اَخِیْہِ وَخِطْبَۃِ اَخِیْہِ کے الفاظ ہیں۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے (نکاحِ) شغار سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا اسلام میں (نکاحِ) شغار نہیں ہے۔
عبدالرحمان بن شِماسہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عُقبہ بن عامرؓ کو منبر پر کہتے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مؤمن مؤمن کا بھائی ہے اور کسی مؤمن کے لئے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے اور اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح دے یہانتک کہ وہ چھوڑدے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے’’نکاحِ شغار سے منع فرمایا ہے‘‘ اور شغار یہ ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کا نکاح اس شرط پر کرے کہ وہ اپنی بیٹی کا نکاح اس شخص سے کرے اور دونوں کے درمیان حق مہر نہ ہو۔ عبید اللہ کی روایت میں ہے کہ وہ کہتے ہیں میں نے نافع سے پوچھاتھا کہ شغار کیا ہے؟
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے شغار سے منع فرمایا ہے۔ ابن نمیر نے مزید کہا ہے اور شغار یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کہے کہ تم اپنی بیٹی مجھے بیاہ دو اور میں اپنی بیٹی تمہیں بیاہ دوں گا یا اپنی بہن مجھے بیاہ دو اور میں اپنی بہن تجھے بیاہ دوں گا۔
ابو زبیر نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ کو کہتے سناکہ رسول اللہﷺ نے شغار سے منع فرمایا ہے۔
حضرت عقبہ بن عامرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا سب سے زیادہ پورا کرنے کے لائق شرط وہ ہے جس کے ساتھ تم نے ازدواجی تعلقات قائم کئے ہیں۔ ایک اور روایت میں (اَلشَّرط کی بجائے) اَلشُّرُوْط کا لفظ ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا بیوہ کا نکاح نہ کیا جائے یہانتک کہ اس سے مشورہ کر لیا جائے۔ اور نہ کنواری کا نکاح کیا جائے یہانتک کہ اس سے اجازت لی جائے۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! اس کی اجازت کیسے ہو گی؟ آپؐ نے فرمایا یہ کہ وہ خاموش رہے۔
حضرت عائشہؓ کے آزاد کردہ غلام ذکوان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے سنا۔ آپؓ فرماتی تھیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے اس لڑکی کے بارہ میں پوچھا جس کا نکاح اس کے گھر والے کرتے ہیں کہ کیا اس سے پوچھا جائے گا یا نہیں؟رسول اللہﷺ نے ان کو فرمایا ہاں اس سے پوچھا جائے گا۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میں نے آپؐ سے عرض کیا وہ(لڑکی) شرماتی ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اگر وہ خاموش رہے تو یہی اس کی اجازت ہوگی۔