بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 78 hadith
حضرت ابو سعیدخدریؓ اور حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا ایک پکارنے والا پکارے گا تمہارے لئے یہ ہے کہ تم صحت مند رہو اور کبھی بیمار نہ ہواورتمہارے لئے یہ بھی ہے کہ تم جوان رہو اور کبھی بوڑھے نہ ہو اور تمہارے لئے یہ بھی ہے کہ تم خوشحال رہو اور کبھی بدحال نہ ہو اور یہ ہے خدائے بزرگ و برتر کا قول وَنُوْدُوْا اَنْ تِلْکُمُ الْجَنَّۃُ اُوْرِثْتُمُوْھَا بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ٭ اور انہیں آواز دی جائے گی کہ یہ وہ جنت ہے جس کا تمہیں وارث ٹھہرایا گیا ہے بسبب اس کے جو تم عمل کرتے تھے۔
ابو بکر بن عبد اللہ بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جنت میں ایک خیمہ ہوگا جو ایکخولدار موتی سے بنا ہوگا جس کی وسعت ساٹھ میل ہوگی اس کے ہر کونے میں اہل(وعیال) ہوں گے جو دوسروں کونظرنہیں آئیں گے، مومن ان پر چکر لگائے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ
حضرت عبد اللہؓ (بن مسعود)سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا اس دن جہنم کو لایا جائے گا اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی ہر لگام کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔
ابو بکر بن عبد اللہ بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا مومن کے لئے جنت میں ایک خیمہ ہوگا جو ایک خولدار موتی سے بنا ہوا ہوگا جس کی لمبائی ساٹھ میل ہوگی مومن کے لئے اس میں اہل وعیال ہوں گے۔ مومن ان کے پاس جائے گا اور وہ(خیمہ کے مختلف حصوں میں رہنے والے) ایک دوسرے کونظرنہیں آئیں گے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا سَیْحوناور جَیْحون اور فرات اور نیل، یہ جنت کی نہروں میں سے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ بزرگ و برتر نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ اس کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ جب اس نے اسے پیدا کیا تو فرمایا جاؤ اور اس گروہ کو سلام کرو اور وہ فرشتوں کا گروہ تھا جو بیٹھا ہوا تھا اور سنو کہ وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں کیونکہ وہی تیرا اور تیری ذریت کا سلام ہوگا۔ فرمایا وہ گئے اور کہا السلام علیکم۔ انہوں نے کہا السلام علیک ورحمۃ اللہ۔ انہوں نے اس کے لئے ورحمۃ اللہ کا اضافہ کیا۔ آپؐ نے فرمایا ہر وہ شخص جو جنت میں داخل ہوگا وہ آدم کی صورت پر داخل ہوگا اور اس کا قدساٹھ ہاتھ ہوگا۔ اس کے بعد اب تک مخلوق چھوٹی ہوتی گئی۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایاتمہاری یہ آگ جسے ابن آدم جلاتا ہے جہنم کی گرمی کا 70واں حصہ ہے۔ لوگوں نے عرض کیا اللہ کی قسم یا رسولؐ اللہ ! یقینا یہی کافی تھی۔ آپؐ نے فرمایا وہ تو اس سے انہتر69 حصے بڑھائی گئی ہے اور اس کا ہر حصہ اس جیسا گرم ہے۔ ایک روایت میں (کُلُّھَا مِثْلُ حَرِّھَا کی بجائے) کُلُّھُنَّ مِثْلُ حَرِّھَا کے الفاظ ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے کہ آپؐ نے ایک آواز سُنی جیسے کوئی چیز گِری ہو تو نبیﷺ نے فرمایا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں ہم نے عرض کیا اللہ اور اسکا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا یہ پتھر ہے اور آگ میں پھینکا گیا تھاستر سال سے یہ جہنم میں گرتا چلا جا رہا تھا یہانتک کہ وہ اب اس کی تہہ میں پہنچا ہے۔ایک اور روایت میں (اِنْتَھَی اِلَی قَعْرِھَا کی بجائے) وَقَعَ فِیْأَسْفَلِھَا فَسَمِعْتُمْ وَجْبَتَھَاکے الفاظ ہیں یعنی وہ اب سب سے نیچے کی تہہ میں پہنچا ہے اور تم نے اس کے گرنے کی آواز سُنی ہے۔