بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ آدمی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے یا ایک جوتی میں چلے یا اشتمال صماء کرے٭اور اس سے کہ وہ ایک کپڑے میں گوٹ مار کر اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر کپڑا نہ ہو۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایاہے اشتمال الصماء سے اور ایک کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھنے سے اور اس سے کہ آدمی اپنی پیٹھ کے بل لیٹے ہوئے اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پر رکھے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی نہ لیٹے اور پھر اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو قحافہؓ کوفتح(مکہ)کے سال لایا گیا یا فتح (مکہ) کے سال یا فتح مکہ کے دن۔ وہ آئے تو ان کا سر اور ان کی داڑھی ثغام یا ثغامہ٭ کی طرح ہوچکی تھی۔ پھر آپؐ نے حکم فرمایا یا ان کی خواتین کو اس کا حکم دیا گیا۔ آپؐ نے فرمایاکہ کسی چیز سے اس کا رنگ بدل دو۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو قحافہؓ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا تو ان کا سر اور داڑھی ثغامہ کی طرح سفید ہو چکے تھے۔ اس پر رسول اللہ
حضرت جابرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یا کہا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے یا فرمایا جس کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ایک جوتے میں نہ چلے یہانتک کہ اس کا تسمہ ٹھیک کرلے۔ نہ ہی ایک موزے میں چلے نہ ہی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے، نہ ایک کپڑے میں گوٹ مارے، نہ ہی ایسے کپڑا اوڑھے اور نہ ہی کپڑا اپنے اوپر پوری طرح لے لے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ایک جوتے میں مت چلو، نہ ہی ایک ازار میں گوٹ مارو، نہ اپنے بائیں (ہاتھ) سے کھاؤ نہ اشتمال الصماء کرواور جب تم لیٹو تو ایک پاؤں کو دوسرے پر مت رکھو۔
عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو مسجد میں (اس طرح) لیٹے دیکھا کہ آپؐ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے زعفران کے رنگ سے منع فرمایا۔ حمادنے کہا یعنی مردوں کے لئے۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایا ہے کہ کوئی آدمی زعفران سے کپڑا رنگے۔