بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 112 hadith
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے جسے وہ نبیﷺ تک پہنچاتے ہیں آپؐ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ڈھیلے استعمال کرے تو طاق استعمال کرے اور جب تم میں سے کوئی وضوء کرے تو اسے چاہیئے کہ اپنے ناک میں پانی ڈالے پھر اسے صاف کرے۔
ہمام بن منبہ کہتے ہیں یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرۃؓ نے حضرت محمد رسول اللہ
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنی ایڑیاں نہیں دھوئی تھیں۔ اس پر آپؐ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو تم میں سے وضوء کرے تو ناک میں پانی ڈال کر صاف کرے اور جوڈھیلے لے وہ طاق لے۔
شداد کے آزاد کردہ غلام سالم بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سعد بن ابی قاصؓ کی وفات کے دن نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ کے پاس گیا وہاں حضرت عبد الرحمان بن ابو بکرؓ آئے اور انہوں نے حضرت عائشہؓ کے پاس وضوء کیا اس پر انہوں نے کہا اے عبد الرحمان! پوری طرح وضوء کرو کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے٭۔ اَ لمہَری کے آزاد کردہ غلام سالم سے روایت ہے کہ میں اور عبد الرحمان بن ابو بکر حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے جنازہ کے لئے نکلے توحضرت عائشہؓ کے حجرہ کے دروازہ کے پاس سے گذرے۔ انہوں نے نبیﷺ کی اسی حدیث کا ان سے ذکر کیا۔
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ مکہ سے مدینہ لوٹ رہے تھے۔ جب ہم راستہ میں پانی کے پاس تھے تو لوگوں نے نماز عصر کے لئے جلدی جلدی وضوء کیااور وہ جلدی میں تھے۔ ہم ان کے پاس پہنچے تو (دیکھا کہ خشکی کی وجہ سے) ان کی ایڑیاں چمک رہی تھیں ان کوپانی نے نہیں چھوا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔ پوری طرح وضو کیا کرو۔ شعبہ کی روایت میں اسبغوالوضوء کے الفاظ نہیں ہیں۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ پانی کے برتن سے وضوء کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پوراوضوء کرو کیونکہ میں نے ابوالقاسمﷺ کویہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایڑیوں کے لئے آگ کا عذاب ہے۔