بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 112 hadith
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ پانچ باتیں فطرتی ہیں: ختنہ، استرہ لینا، مونچھیں ترشوانا، ناخن ترشوانا اور بغلیں صاف کرنا۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مونچھیں ترشوانے اور داڑھی بڑہانے کا حکم فرمایا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مشرکین کے برعکس کرو، مونچھیں کٹواؤ اور داڑھی پوری رکھو۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مجوسیوں کے برعکس تم مونچھیں کٹواؤ اور داڑھی بڑھاؤ۔
حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہڈی اور مینگنی سے صفائی کرنے سے منع فرمایا تھا۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمارے لئے مونچھیں تراشنے، ناخن تراشنے، بغل صاف کرنے اور استرہ لینے میں وقت کی تعیین کی گئی ہے کہ ہم(انہیں ) چالیس رات سے زائدنہ رہنے دیں۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ دس باتیں فطرتی ہیں مونچھیں ترشوانا، اور داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، ناک میں پانی ڈالنا ناخن کاٹنا، جوڑ دھونا٭ بغل صاف کرنا اور استرہ لینا اور پانی کا کم(یعنی محتاط) استعمال کر نا۔ مصعب کہتے ہیں کہ دسویں بات میں بھول گیا ہوں شاید وہ کلِّی کرناہے۔ قتیبہ نے مزید کہا کہ وکیع کہتے تھے کہ انتقاص الماء سے مراد استنجاء کرنا ہے۔ مصعب بن شیبہ نے اسی اسناد سے اس جیسی روایت کی ہے سوائے اس کے کہ انہوں نے کہا کہ ان کے والدنے کہا کہ میں دسویں بات بھول گیا ہوں۔
حضرت سلمانؓ کہتے ہیں کہ ان سے کہا گیا کہ تمہارے نبیﷺ تو تمہیں ہربات سکھاتے ہیں یہانتک کہ پاخانہ کرنا بھی٭راوی کہتے ہیں انہوں نے کہا ہاں، آپؐ نے ہمیں منع فرمایا کہ ہم قضائے حاجت کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں یا یہ کہ ہم دائیں ہاتھ سے استنجاء کریں یا تین پتھروں سے کم سے یا گوبر یا ہڈی سے استنجاء کریں۔
حضرت سلمانؓ کہتے ہیں ہمیں مشرکوں نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ تمہارا ساتھی تمہیں سکھاتا ہے یہانتک کہ پاخانہ کرنا بھی سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہاں، آپؐ نے ہمیں منع فرمایا کہ ہم میں سے کوئی دائیں ہاتھ سے استنجاء کرے یا(قضاء حاجت کے وقت) قبلہ کی طرف منہ کرے۔ اسی طرح آپؐ نے ہمیں گوبر اور ہڈی استعمال کرنے سے منع فرمایا نیز آپؐ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی تین پتھروں سے کم سے استنجاء نہ کرے۔ ٭: حضرت سلمان ؓ کو کسی غیر مسلم نے طنز کے طور پر یہ بات کہی تھی۔