بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 167 hadith
سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ہر مسلمان پر صدقہ ہے۔ عرض کیا گیاحضورؐ فرمائیے اگر وہ اس کی طاقت نہ پائے؟ آپؐ نے فرمایا وہ اپنے ہا تھ سے کام کرے اور خود بھی فائدہ اٹھائے اور صدقہ بھی کرے۔ راوی کہتے ہیں عرض کیا گیا حضورؐ فرمائیے اگر وہ اس کی استطاعت نہ رکھے؟آپؐ نے فرمایابے بس محتاج کی مدد کرے۔ راوی کہتے ہیں عرض کیا گیاحضورؐ فرمائیے اگر وہ اس کی استطاعت (بھی)نہ رکھے۔ آپؐ نے فرمایا وہ معروف بات کا حکم کرے یا فر مایا بھلائی کا۔ عرض کیا گیاحضورؐ فرمائیے اگر وہ ایسا نہیں کر پائے۔ آپؐ نے فرمایا وہ برائی سے رُکا رہے یہی صدقہ ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ
ہمام بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے حضرت محمد رسول اللہﷺ کی طرف سے ہمیں سنائیں پھر انہوں نے کئی احادیث کا ذکر کیا۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہر وہ دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے۔ لوگوں کے ہر جوڑ پر صدقہ ہے۔ آپؐ نے فرمایا تم دو آدمیوں کے درمیان انصاف کرتے ہو یہ بھی صدقہ ہے۔ تم کسی آدمی کو اس کی سواری میں مدد کرتے ہو اور اسے اس پر سوار کراتے ہو یا اس پر اس کاسامان اُٹھواتے ہو یہ بھی صدقہ ہے اور اچھی بات (کہنا بھی) صدقہ ہے اور ہر وہ قدم جو تم نماز کے لئے اُٹھاتے ہو صدقہ ہے اور تم راستہ سے تکلیف دہ چیز ہٹاتے ہو وہ (بھی) صدقہ ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی بھی دن ایسا نہیں ہوتا جس میں بندے صبح کریں مگر دو فرشتے اترتے ہیں ان میں سے ایک کہتا ہے اے اللہ خرچ کرنے والے کو (بہتر)بدل دے اور دوسرا کہتا ہے اے اللہ روکنے والے(کے بخل) کو تلف کردے۔
حضرت حارثہ بن وھبؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ صدقہ کرلو ورنہ ممکن ہے کہ ایک شخص اپنا صدقہ لے کر چلے اور وہ جسے (صدقہ) دیا گیا ہے یہ کہے کہ اگر تم اسے کل ہمارے پاس لائے ہوتے تو میں قبول کر لیتا لیکن اب تو مجھے اس کی ضرورت نہیں پس وہ کسی کو نہیں پائے گا جو اس (صدقہ) کو قبول کرے۔
حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا لوگوں پر ایک زمانہ آئے گاجس میں ایک شخص سونے کا صدقہ لے کر پھرے گا مگر کسی کو نہ پائے گا جو وہ اس سے لے لے اور ایک مرد کو دیکھا جائے گا اسکے تابع چالیس عورتیں ہوں گی جو مردوں کی قلت اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے اس کی پناہ میں آئیں گی۔ ابن براّد کی روایت میں ہے تو ایک شخص کو دیکھے گا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہانتک کہ مال کی کثرت ہوجائے اور وہ(پانی کی طرح) بہنے لگے یہانتک کہ ایک شخص اپنے مال کی زکوٰۃ لے کر نکلے گا تو وہ کسی کو نہ پائے گا جو وہ اس سے قبول کرے یہانتک کہ عرب کی زمین سبزہ زاروں اور نہروں میں بدل جائے گی۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ زمین اپنے جگر کے ٹکڑے سونے اور چاندی کے ستونوں کی ماننداگل دے گی۔ قاتل آئے گا اور کہے گا اس (مال) کی وجہ سے میں نے قتل کیا اور قطع رحمی کرنے والا آئے گا اور کہے گا اس (مال) کی وجہ سے میں نے قطع رحمی کی اور چور آئے گا اور کہے گا کہ اس(مال) کی وجہ سے میرا ہاتھ کاٹا گیا پھر وہ اس (مال) کو چھوڑ دیں گے اور اس میں سے کچھ بھی نہ لیں گے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کوئی آدمی پاکیزہ (مال) سے صدقہ نہیں کرتا_اور اللہ صرف پاکیزہ (چیز) ہی قبول کرتا ہے_ مگر رحمان خدا اسے اپنے دائیں ہاتھ میں لیتا ہے اور اگرچہ وہ کھجور ہی ہو تو وہ رحمان خدا کی مٹھی میں بڑھتی ہے یہانتک کہ وہ پہاڑسے بڑی ہوجاتی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے بچھیرے یا اونٹ کے بچہ کی پرورش کرتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کوئی پاکیزہ کمائی میں سے ایک کھجور بھی صدقہ نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اسے اپنے دائیں ہاتھ میں لیتا ہے اور اسے اس طرح بڑھاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے بچھیرے یا جوان اونٹنی کی پرورش کرتا ہے یہانتک کہ وہ پہاڑ کی مانند بلکہ اس سے (بھی) بڑی ہوجاتی ہے۔ رَوح کی روایت میں مِنَ الْکَسْبِ الطَّیِّبِ فَیَضَعُھَا فَی حَقِّھَاہے وہ پاکیزہ کمائی سے خرچ کرتا ہے اور اسے اس کے صحیح محل پر رکھتا ہے۔