بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 167 hadith
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ پانچ وسق سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اور نہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ ہے اور نہ پانچ اوقیہ سے کم پرزکوٰۃ ہے٭۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے کی زکوٰۃ نہیں ہے۔
حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پانچ وسق سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اور نہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ ہے اور نہ پانچ اوقیہ سے کم پر زکوٰۃ ہے۔ حضرت ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پانچ وسق سے کم کھجور اور غلّہ پر زکوٰۃ نہیں۔
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ غلّہ اور کھجور پر زکوٰۃ نہیں ہے یہانتک کہ وہ پانچ وسق تک ہوجائے اور نہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ ہے اور نہ پانچ اوقیہ سے کم پر زکوٰۃ ہے۔ ایک اور روایت میں تَمَر کے بجائے ثَمَرکا لفظ ہے۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ پانچ اوقیہ چاندی سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے نہ ہی پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ ہے اور نہ پانچ وسق سے کم کھجور پر زکوٰۃ ہے۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس کو نہریں اور بادل سیراب کریں اس پردسواں حصہ ہے اور جو اونٹوں کے ذریعہ سیراب کیا جائے اس پربیسواں حصہ ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے کی زکوٰۃ نہیں ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاغلام کی کوئی زکوٰۃ صدقۃ الفطر٭ کے علاوہ(مالک کے ذمہ)نہیں۔ ٭ صدقۃ الفطر کو عرفِ عام میں فطرانہ کہتے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت عمرؓ کوصدقہ لینے کے لئے مقرر کیا۔ کہا گیا کہ ابنِ جمیلؓ اور خالد بن ولیدؓ اور رسول اللہﷺ کے چچا حضرت عباسؓ نے نہیں دیا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ابنِ جمیل تو اس لئے بُرا مناتا ہے کہ وہ فقیر تھااوراللہ نے اسے غنی کردیااور جہاں تک خالد کاتعلق ہے تو یقینا تم خالد پر ظلم کرو گے۔ اس نے تواپنی زرہیں اور اپنے سامان اللہ کے رستہ میں روک رکھے ہیں اور جہاں تک عباسؓ کا تعلق ہے اُن کا یہ (صدقہ) میرے ذمہ ہے اور اس جیسا اور بھی۔ پھر فرمایا اے عمر! کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ایک شخص کا چچا اس کے باپ کی طرح ہی ہوتا ہے٭۔