بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 160 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے لڑپڑے تو اسے چاہئے کہ وہ چہرہ (پرمارنے) سے بچے کیونکہ اللہ نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا ہے۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں سے کچھ تیر لے کر گزرا جن کے پھل اس نے کھلے چھوڑے ہوئے تھے۔ تو اسے حکم دیا گیا کہ وہ انہیں ان کے پھل سے پکڑے۔ تاکہ کسی مسلمان کو زخمی نہ کردے۔
ہشام بن حکیم بن حزامؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ شام میں کچھ لوگوں کے پا س سے گذرے۔ اُنہیں دھوپ میں کھڑا کیا گیا تھا اور ان کے سروں میں تیل ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے کہا یہ کیا؟ کہا گیا کہ انہیں ٹیکس کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے۔ اس پر ہشام نے کہا کہ میں نے تو رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں عذاب دیتے ہیں۔
ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہشام بن حکیم بن حزامؓ شام میں نبطی قوم کے بعض افراد کے پاس سے گذرے جنہیں دھوپ میں کھڑا کیا گیا تھا اس پر انہوں نے کہا کہ ان کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا انہیں جزیہ(ادانہ کرنے کی وجہ سے) قید کیا گیا ہے۔ ہشام نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یقینا اللہ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو لوگوں کو دنیا میں عذاب دیتے ہیں۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس وقت ان کا امیر عمیر بن سعد تھا جو فلسطین کا حاکم تھا پس وہ (ہشامؓ ) اس کے پاس گئے اور اسے یہ حدیث بیان کی تو اس نے ان کے بارہ میں حکم دیا اور انہیں چھوڑ دیا گیا۔
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت ہشام بن حکیمؓ نے ایک آدمی کو جو حمص کا حاکم تھا کو دیکھا کہ اس نے کچھ نبطیوں کو ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے دھوپ میں کھڑاکررکھا تھا اس پرانہوں (ہشام) نے کہا یہ کیا ہے؟ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یقینا اللہ ان کو عذاب دے گا جو لوگوں کو دنیا میں عذاب دیتے ہیں۔
حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کسی مجلس یا بازار سے گزرے اور اس کے ہاتھ میں تیر ہوں تو اسے چاہئے کہ وہ(ان کو) ان کے پھل سے پکڑے پھر چاہئے کہ وہ تیر کو ان کے پھل سے پکڑے، پھر چاہئے کہ وہ تیر کو ان کے پھل سے پکڑے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰؓ نے کہاکہ اللہ کی قسم ہم مرے نہیں یہانتک کہ ہم میں سے بعض نے بعض کے چہروں کی طرف انہیں (تیروں کو) سیدھا کیا۔
حضرت ابو موسیٰؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد یا ہمارے بازار سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہوں تو اسے چاہئے کہ وہ ان کے پھل کو ہاتھ سے پکڑے تاکہ مسلمانوں میں سے کسی کو اس سے کوئی تکلیف نہ پہنچے یا آپؐ نے فرمایا کہ اسے چاہئے کہ انہیں ان کے پھل سے پکڑے۔