بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 160 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو القاسمﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ کرتا ہے۔ تو فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں یہانتک کہ وہ اسے چھوڑ دے۔ خواہ وہ اس کا سگا بھائی ہو۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص رستہ پر چل رہا تھا کہ اس نے رستہ میں ایک کانٹے دار شاخ پائی تو اس نے اسے ہٹا دیا تو اللہ نے اس کی قدر کی اور اسے بخش دیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص رستہ پر پڑی درخت کی شاخ کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا اللہ کی قسم میں اسے مسلمانوں (کے رستہ) سے ایک طرف کر دیتا ہوں تاکہ انہیں تکلیف نہ پہنچائے۔ چنانچہ اسے جنت میں داخل کردیا گیا۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ تکلیف دیتا تھا ایک شخص آیا اور اسے کاٹ دیا تو وہ جنت میں داخل ہوگیا۔
حضرت ابو برزہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبیﷺ مجھے کوئی ایسی بات سکھائیے جس سے میں فائدہ اُٹھاؤں۔ آپؐ نے فرمایا کہ مسلمانوں کے رستہ سے تکلیف دہ چیزوں کو دور کرو۔
حضرت ابو برزہؓ نے بیان کیاکہ میں نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نہیں جانتا ممکن ہے آپ چلے جائیں اور میں آپ کے بعد رہ جاؤں۔ آپؐ مجھے ایسی چیز زاد راہ دیں جس کے ذریعہ اللہ مجھے نفع دے اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اس اس طرح کرو جسے راوی ابو بکر بھول گئے ہیں اور رستہ سے تکلیف دہ چیزکو دور کرو۔
حضرت عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا جسے اس نے قید کر رکھا تھا۔ یہانتک کہ وہ مر گئی اور اس کی وجہ سے وہ عورت آگ میں داخل ہوئی جب اس نے اسے قید کیا ہوا تھا نہ وہ اسے کھانا کھلاتی نہ اسے پانی پلاتی نہ ہی وہ اسے زمین کے کیڑے مکوڑے کھانے کے لئے چھوڑتی۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا جسے اس نے باندھ دیا تھا۔ نہ تو وہ اسے کھانا کھلاتی نہ ہی اسے چھوڑتی کہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا ئے۔