بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 288 hadith
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنی سواری پر وتر پڑھ لیتے تھے۔
سالم بن عبد اللہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ اپنی سواری پر جدھر بھی آپؐ کا رخ ہوتا نفل نما ز اور وتر پڑھ لیتے البتہ آپؐ فرض نماز اس پر نہیں پڑھتے تھے۔
عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ ان کے والدنے انہیں بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے کہ جب رسول اللہﷺ کوسفر کی جلدی ہوتی تو آپؐ مغرب و عشاء جمع فرمالیتے۔
عبید اللہ سے روایت ہے کہ نافع نے بتایا کہ حضرت ابن عمرؓ جب سفر کے لئے جلدی ہوتی تو مغرب و عشاء شفق غائب ہونے کے بعدجمع کر لیتے اور کہتے کہ جب رسول اللہ
سالم بن عبداللہ نے بتایا کہ ان کے والدنے کہا میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ جب آپؐ کو سفر کی جلدی ہوتی تو آپؐ مغرب کی نماز میں تاخیر فرمالیتے یہانتک کہ اسے عشاء کی نماز کے ساتھ جمع کرلیتے۔
انس بن سیرین کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب حضرت انس بن مالکؓ شام آئے تو ہم عین التمر مقام میں ان سے ملے۔ میں نے انہیں گدھے پر نماز پڑھتے دیکھا جبکہ ان کا رخ اُس طرف تھا۔ ہمام نے قبلہ کے بائیں طرف اشارہ کیا تب میں نے ان سے کہا کہ کیا بات ہے کہ میں نے آپ کو قبلہ سے مختلف سمت نماز پڑھتے دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر میں رسول اللہﷺ کو ایسا کرتے نہ دیکھتا تو ایسا نہ کرتا۔
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں (انہوں نے کہا) کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ جب آپؐ کوسفر کی جلدی ہوتی تو آپؐ مغرب او ر عشاء جمع فرمالیتے۔