بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 186 hadith
علقمہ بن وائل اپنے والد وائل حضرمی سے روایت کرتے ہیں کہ طارق بن سوید جعفیؓ نے نبیﷺ سے شراب کے بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے اسے منع فرمایا یا اس کے بنانے کو ناپسند فرمایا تو اس نے کہا مَیں تو صرف دوا کے لئے بناتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا یہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا خَمر ان دو پودوں کھجور اور انگور سے بنتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ خَمر اُن دونوں پودوں کھجور اور انگور سے بنتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا خَمر اُن دو درختوں انگور اور کھجور سے بنتی ہے۔ ایک روایت میں (اَلْکَرْمَۃِ وَالنَّخْلَۃِ کی بجائے) اَلْکَرْمِ وَالنَّخْلِ کے الفاظ ہیں۔
حضرت جابرؓ بن عبد اللہ انصاری بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے منقّہ اور خشک کھجور _ تازہ کھجور اور گدری کھجور _ کو ملانے سے منع فرمایا۔
حضرت جابرؓ بن عبد اللہ انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خشک کھجور اور منقہ کو ملا کر نبیذ بنانے سے اور گدری کھجور اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم تازہ اور گدری کھجور اور منقہ اور کھجور کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ۔
حضرت جابرؓ بن عبد اللہ انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منقہ اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا اور گدری اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے عام کھجور اور منقہ کو باہم ملانے اور عام کھجور اور گدری کھجور کو باہم ملانے سے منع فرمایا۔
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے منقہ اور عام کھجور کو باہم ملانے سے منع فرمایا اور اسی طرح گدری کھجور اور عام کھجور کو بھی باہم ملانے سے منع فرمایا۔