بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 6 of 186 hadith
نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمرؓ نے ایک مسکین کو دیکھا۔ وہ اس کے سامنے کھانا رکھتے چلے گئے۔ راوی کہتے ہیں وہ بہت زیادہ کھاتا چلا گیا۔ وہ کہتے ہیں اس پر (حضرت ابن عمرؓ) نے کہا یہ میرے پاس نہ لایا جائے کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔
حضرت جابرؓ اور حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔
حضرت ابو موسیٰؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک مہمان کی مہمان نوازی کی اور وہ کافر تھا۔ رسول اللہﷺ نے اس کے لئے ایک بکری کے دودھ دوہنے کا ارشاد فرمایا۔ وہ دوہی گئی۔ اس نے اس کا دودھ پی لیا پھر ایک اور (دوہی گئی) اس نے وہ بھی پی لیا پھر ایک اور، اسے بھی اس نے پی لیا یہاں تک کہ اس نے سات بکریوں کا دودھ پی لیا۔ صبح ہوئی تو اس نے اسلام قبول کر لیا۔ رسول اللہﷺ نے اس کے لئے بکری کے دوہنے کا ارشاد فرمایا۔ اس نے اس کا دودھ پیا۔ پھر آپؐ نے دوسری کا حکم دیا تو وہ اس کو پورا نہ پی سکا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا مومن ایک آنت میں پیتا ہے اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالا جب آپؐ پسند فرماتے تو تناول فرما لیتے۔ اگر پسند نہ فرماتے تو چھوڑ دیتے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے کبھی رسول اللہ ﷺ کو کھانے میں عیب نکالتے نہیں دیکھا۔ جب آپؐ اسے پسند کرتے تو کھا لیتے اور اگر پسند نہ کرتے تو خاموش رہتے۔