بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 186 hadith
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے دباء اور حنتم اور مزفت اور نقیر سے منع فرمایا ہے اور یہ کہ کچی کھجور اور سرخی مائل کھجور کو ملایا جائے۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے دباء اور نقیر اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابو سعیدؓ خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دباء اور حنتم اور نقیر اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابو سعیدؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حنتم دباء اور نقیر میں پینے سے منع فرمایا ہے۔
سعید بن جبیرؓ روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں میں حضرت ابن عمرؓ اور حضرت ابن عباسؓ سے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ ان دونوں نے گواہی دی کہ رسول اللہﷺ نے دباء، حنتم، مزفت اور نقیر سے منع فرمایا ہے۔
حضرت سعید بن جبیرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ سے گھڑے میں نبیذ بنانے کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے۔ میں حضرت ابن عباسؓ کے پاس آیا اور کہا کیا آپؓ نے سنا ہے جو حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا وہ کیا کہتے ہیں؟ میں نے کہا وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا حضرت ابن عمرؓ نے درست بات کہی ہے۔ رسول اللہﷺ نے گھڑے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ میں نے کہا اور گھڑے کی نبیذ کیا ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہر وہ چیز جو مٹی سے بنی ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک غزوہ میں لوگوں سے خطاب فرمایا۔ حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں میں آپؐ کی طرف چلا۔ میرے پہنچنے سے پہلے آپؐ تشریف لے جا چکے تھے۔ میں نے پوچھا کہ آپؐ نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا آپؐ نے دباء اور مزفت میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
طاؤس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا کیا اللہ کے نبی ﷺ نے گھڑے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں، پھر طاؤس نے کہا اللہ کی قسم! میں نے یہ ان سے سنا ہے۔