بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 186 hadith
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا تم میں سے جو کوئی نبیذ پیئے وہ صرف منقہ یا عام کھجور یا صرف کچی کھجور کی نبیذ پیئے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے منع فرمایا کہ ہم کچی کھجور کو عام کھجور سے ملائیں یا منقہ کو عام کھجور سے یا منقہ کو گدری کھجور سے۔
حضرت عبد اللہ بن ابی قتادہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم سرخی مائل کھجور اور تازہ کھجور کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ اور نہ ہی منقّہ اور عام کھجور کو باہم ملا کر نبیذ بناؤ۔ ان میں سے ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ نبیذ بناؤ۔
حضرت ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم سرخی مائل کھجور اور تازہ کھجور کو باہم ملا کر نبیذ نہ بناؤ اور نہ ہی تازہ کھجور اور منقہ کو ملا کر نبیذ بناؤ لیکن ہر ایک سے علیحدہ علیحدہ نبیذ بناؤ۔ ایک اور روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا تازہ کھجور اور سرخی مائل کھجور اور عام کھجور اور منقہ۔
حضرت عبد اللہ بن ابی قتادہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ نے عام کھجور اور گدری کھجور کو باہم ملانے اور منقہ اور عام کھجور کو باہم ملانے اور سرخی مائل کھجور اور تازہ کھجور کو باہم ملانے سے منع فرمایا اور آپؐ نے فرمایا ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ نبیذ بناؤ۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے منقہ، عام کھجور اور تازہ کھجور اور گدری کھجور (کو ملا کر نبیذ بنانے سے) منع فرمایا اور فرمایا ان دونوں میں سے ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ نبیذ بناؤ۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے عام کھجور اور منقہ کو اکٹھا ملانے سے اور گدری کھجور اور عام کھجور کو اکٹھا ملانے سے منع فرمایا اور اہل جُرَش کی طرف خط تحریر کیا اور ان کو عام کھجور اور منقہ باہم ملانے سے منع فرمایا۔ وہب بن بقیہ کی روایت میں عام کھجور اور منقہ کا ذکر ہے مگر گدری کھجور اور عام کھجور کا ذکر نہیں۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہا کرتے تھے کہ گدری کھجور اور تازہ کھجور کی اکٹھی نبیذ بنانے سے اور عام کھجور اور منقہ کو ملا کر اکٹھی نبیذ بنانے سے منع کیا گیا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ گدری کھجور اور تازہ کھجور کی اور عام کھجور اور منقہ کی اکٹھی نبیذ بنانے سے منع کیا گیا ہے۔
حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا رسول اللہﷺ نے کدو کے برتن اور تار کول لگے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے دباء اور مزفت میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔