بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 186 hadith
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہا کیا نبی ﷺ نے گھڑے اور دباء میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے اور دباء سے منع فرمایا ہے۔
طاؤس کہتے ہیں میں حضرت ابن عمرؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے پوچھا کیا رسول اللہ ﷺ نے گھڑے اور دباء اور مزفت کے نبیذ سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔
حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حنتم دباء اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان (حضرت ابن عمرؓ) سے یہ بات کئی دفعہ سنی۔ ایک اور روایت میں ہے راوی کہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے نَقِیْر کا لفظ بھی بولا تھا۔
حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے گھڑے اور دباء اور مزفت سے منع فرمایا ہے اور آپؐ نے فرمایا کہ مشکیزوں میں نبیذ بنایا کرو۔
جبلہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے حَنْتَمَۃ سے منع فرمایا ہے میں نے پوچھا حَنْتَمَۃ کیا ہے؟ انہوں نے کہا گھڑا۔
عمرو بن مرہ سے روایت ہے کہ مجھ سے زاذان نے بیان کیا۔ وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ سے کہا مجھے اپنی زبان میں بتائیے کہ رسول اللہﷺ نے کن پینے کی چیزوں سے منع فرمایا ہے؟ اور پھر اس کی ہماری زبان میں میرے لئے تشریح کیجئے کیونکہ آپؓ کی زبان ہماری زبان سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے حنتم سے اور وہ جرہ ہے اور دباء سے اور وہ اَلْقَرْعَۃُ ہے اور مزفت سے اور وہ مقیر ہے اور نقیر سے اور وہ کھجور (کی لکڑی) ہے جو چھیلی جاتی ہے اور کھود کر (برتن) بنایا جاتا ہے سے منع فرمایا ہے اور آپؐ نے مشکیزوں میں نبیذ بنانے کا ارشاد فرمایا۔
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ میں نے اس منبر کے پاس_ اور انہوں نے رسول اللہﷺ کے منبر کی طرف اشارہ کیا_ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ عبد القیس کا وفد رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہوں نے آپؐ سے مشروبات کے بارہ میں پوچھا۔ آپؐ نے انہیں دُبَّاء، نَقِیْر اور حَنْتَم سے منع کیا۔ میں نے ان سے کہا اے ابو محمد ! اور مُزَفَّتْ سے، اور ہمارا خیال تھا کہ وہ (مُزَفَّتْ) بھول گئے مگر انہوں نے کہا میں نے اس دن حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے نہیں سنا اور وہ اسے ناپسند کرتے تھے۔
حضرت جابرؓ اور حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے نَقِیْر اور مُزَفَّتْ اور دُبَّاء سے منع فرمایا ہے۔
ابو زبیر کہتے ہیں انہوں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا وہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ آپؐ نے گھڑے، دُبَّاء اور مُزَفَّتْ سے منع فرمایا۔