بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 186 hadith
حضرت جابرؓ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے گھڑے اور مُزَفَّتْ اور نَقِیْر سے منع فرمایا ہے اور رسول اللہﷺ کو جب نبیذ بنانے کے لئے کوئی برتن نہ ملتا تو آپؐ کے لئے پتھر کے برتن میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے لئے مشکیزہ میں نبیذ بنائی جاتی تھی اور جب انہیں مشکیزہ نہیں ملتا تھا تو آپؐ کے لئے پتھر کے برتن میں نبیذ بنائی جاتی تھی لوگوں میں سے ایک نے کہا کہ میں نے ابو زبیر سے سنا کہ تانبے کے برتن میں (نبیذ بنائی جاتی تھی) اس نے کہا تانبے کے برتن میں۔
عبد اللہ بن بریدہؓ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا میں نے تمہیں مشکیزہ کے علاوہ (دوسرے برتنوں میں) نبیذ بنانے سے منع کیا تھا۔ اب تم ہر قسم کے مشروب کے برتنوں میں بناؤ اور نشہ آور چیز نہ پیو۔
ابن بریدہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے تمہیں برتنوں سے منع کیا تھا مگر برتن کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں بناتے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
ابن بریدہ اپنے والدؓ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں نے تمہیں چمڑے کے برتنوں میں مشروبات سے منع کیا تھا، ہر برتن میں پی سکتے ہو مگر کوئی نشہ آور چیز نہ پیو۔
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب رسول اللہﷺ نے (بعض قسم کے) برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا تو لوگوں نے کہا کہ ہر شخص کے پاس تو استطاعت نہیں ہوتی۔ آپؐ نے ایسے گھڑے کی اجازت دے دی جو مزفت (یعنی تار کول لگا) نہ ہو۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ سے الْبِتْع (شہد کی شراب) کے متعلق پوچھا گیا تو آپؐ نے فرمایا ہر نشہ آور شراب حرام ہے۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ سے اَلْبِتْع (شہد کی شراب) کے متعلق پوچھا گیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہر مشروب جو نشہ لائے حرام ہے۔ ایک اور روایت میں (کُلُّ شَرَابٍ أَسْکَرَ فَھُوَ حَرَامٌ کی بجائے) کُلُّ شَرَابٍ مُسْکِرٍ حَرَامٌ کے الفاظ ہیں یعنی ہر نشہ آور مشروب حرام ہے۔
حضرت ابو موسٰیؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مجھے اور حضرت معاذؓ بن جبل کو یمن بھیجا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہمارے ملک میں جو سے ایک مشروب بنایا جاتا ہے جسے مِزْر کہتے ہیں اور ایک مشروب شہد سے (بنائی جاتی ہے) اسے اَلْبِتْع کہتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا ہر نشہ آور (چیز) حرام ہے۔