بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 116 hadith
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے زمین کرایہ پر دینے اور اسے کئی سال کے لئے فروخت کرنے سے منع فرمایا اور (درخت پر) پھل فروخت کرنے سے بھی منع فرمایا یہاں تک کہ وہ پکنے کے قریب ہو جائے۔
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زمین کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس کی زمین ہو وہ اسے کاشت کرے اور اگر وہ اسے کاشت نہیں کرتا تو چاہیے کہ اپنے بھائی سے اس کی کاشت کروائے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں کے پاس زائد زمینیں تھیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کے پاس زائد زمین ہو چاہیے کہ وہ اسے کاشت کرے ورنہ اسے اپنے بھائی کو دے دے۔ اگر انکار کرے تو پھر وہ زمین اپنے پاس رکھے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایا کہ زمین کے لئے اُجرت یا کوئی حصہ (پیداوار کا) وصول کیا جائے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کی زمین ہو وہ اسے کاشت کرے۔ اگر وہ اسے کاشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا اور اس سے عاجز ہے تو چاہیے کہ وہ اسے اپنے مسلمان بھائی کو دے دے اور اس کو یہ اجرت پر نہ دے۔
سلیمان بن موسیٰ نے عطاء سے پوچھا کہ کیا آپ کو حضرت جابر بن عبداللہؓ نے یہ بیان کیا تھا کہ نبیﷺ نے فرمایا جس کسی کی زمین ہو اسے چاہیے کہ وہ کاشت کرے یا پھر وہ اپنے بھائی سے اسے کاشت کروائے اور اسے کرایہ پر نہ دے؟ انہوں نے کہا ہاں۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مخابره سے منع فرمایا۔
سعید بن میناء کہتے ہیں میں نے حضرت جابر بن عبداللہؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کے پاس زائد زمین ہو وہ اسے کاشت کرے یا اپنے بھائی سے کاشت کروائے اور تم اسے نہ بیچو۔ راوی کہتے ہیں میں نے سعید سے پوچھا نہ بیچو سے کیا یہ مراد ہے کہ کرایہ پر نہ دے؟ انہوں نے کہا ہاں۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے زمانہ میں زمین بٹائی پر دیتے تھے اور ہم سٹے یا بالی میں باقی ماندہ (دانوں) سے حصہ پاتے تھے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کی زمین ہو وہ اسے کاشت کرے یا اپنے بھائی سے کاشت کرائے ورنہ وہ اسے چھوڑ دے۔