بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 116 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ دو قسم کی خرید و فروخت ’’ملامسہ اور منابذہ‘‘ سے منع کیا گیا ہے۔ ملامسہ تو یہ ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کا کپڑا بغیر کسی تأمل کے چھوتا ہے اور منابذہ یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ہر ایک اپنا کپڑا دوسرے کی طرف پھینکتا ہے اور ان دونوں میں سے کوئی اپنے ساتھی کے کپڑے کی طرف نہیں دیکھتا۔
حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا ہمیں رسول اللہﷺ نے دو قسم کی خرید و فروخت اور دو قسم کے لباس سے منع فرمایا ہے۔ خرید و فروخت میں ملامسہ اور منابذہ سے منع فرمایا ہے اور ملامسہ ایک آدمی کا دوسرے آدمی کے کپڑے کو رات کے وقت یا دن کے وقت اپنے ہاتھ سے چھونا ہے مگر وہ اُلٹ پلٹ کر نہیں دیکھتا اور منابذہ یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے کی طرف اپنا کپڑا پھینکتا ہے اور دوسرا اس کی طرف اپنا کپڑا پھینکتا ہے اور یہ ان دونوں کی خرید و فروخت بغیر دیکھنے اور (پورے مشاہدہ پر مبنی) باہمی رضا مندی کے بغیر ہوتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع الحصاۃ اور دھوکہ والی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے۔
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حبل الحبلہ کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جاہلیت والے اونٹوں کے گوشت کی خرید و فروخت حبل الحبلہ تک کیا کرتے تھے اور حبل الحبلہ یہ ہے کہ اونٹنی بوتی جنے اور پھر وہ (بوتی) حاملہ ہو۔ رسول اللہ ﷺ نے انہیں اس سے منع فرما دیا۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور اپنے بھائی کے شادی کے پیغام پر شادی کا پیغام نہ دے سوائے اس کے کہ وہ اسے اجازت دے دے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مسلمان اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ ایک شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے۔ ایک اور روایت میں (عَلٰی سَوْمِ اَخِیْہِ کی بجائے) عَلٰی سِیْمَۃِ أَخِیْہِ کے الفاظ ہیں۔