بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 473 hadith
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کو بیت اللہ کے صرف دو یمنی رکنوں کو چھوتے دیکھا۔
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بیت اللہ کے رکنوں میں سے سوائے حجرِ اسود اور اس کے قریب کے رکن کے جو بنو جمح کے گھروں کی طرف ہے کسی اور رکن کو نہیں چھوتے تھے۔
حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ صرف حجر (اسود) اور یمنی رکن کو ہی چھوتے تھے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے میں نے ان دونوں رکنوں یمانی اور حجر اسود کو مشکل اور سہولت کسی حال میں بھی چھونا نہیں چھوڑا جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ کو انہیں چھوتے دیکھا ہے۔
نافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابن عمرؓ کو اپنے ہاتھ سے حجر اسود کو چھوتے دیکھا پھر انہوں نے اپنے ہاتھ کو بوسہ دیا اور کہا جب سے میں نے رسول اللہﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے تب سے میں نے ایسا کرنا نہیں چھوڑا۔
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ کو دونوں یمانی رکنوں کے علاوہ (کسی اور رکن کو) چھوتے نہیں دیکھا۔
سالم سے روایت ہے کہ ان کے باپ نے انہیں بتایا۔ وہ کہتے ہیں حضرت عمر بن خطابؓ نے حجر (اسود) کو بوسہ دیا پھر کہا خدا کی قسم ! میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے۔ اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور کہا میں تجھے یقینا بوسہ دے رہا ہوں اور میں یقینا جانتا ہوں کہ تو پتھر ہے لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے دیکھا ہے۔
عبداللہ بن سرجِس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے اصلع یعنی حضرت عمر بن خطاب ؓ کو حجر (اسود) کو بوسہ دیتے دیکھا۔ وہ کہہ رہے تھے اللہ کی قسم میں تجھے بوسہ دیتا ہوں میں جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے اور یقینا تو نہ نقصان دے سکتا ہے نہ نفع۔ اور اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو تجھے بوسہ نہ دیتا۔ ایک اور روایت میں (الاَصْلَع کی بجائے) الأُصَیْلِع کے الفاظ ہیں۔
عابس بن ربیعہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عمرؓ کو حجر (اسود) کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا اور وہ کہہ رہے تھے میں تجھے بوسہ دیتا ہوں حالانکہ میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے اور اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔