بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 128 hadith
حضرت عائشہؓ کہتی ہیں رسول اللہﷺ ایک برتن سے جو ’’فرق‘‘ کہلاتا ہے غُسل فرماتے تھے اور میں اور آپؐ ایک ہی برتن سے غسل کر لیتے تھے۔ سفیان کہتے ہیں کہ ایک فرق تین صاع کا ہوتا ہے۔ سفیان کی روایت میں (فِی الْاِنَائِ الْوَاحِدِ کے بجائے) مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ کے الفاظ ہیں۔
حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمٰنؓ کہتے ہیں کہ میں اور حضرت عائشہؓ کے رضاعی بھائی اُن کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اس نے حضرت عائشہؓ سے نبیﷺ کے غُسلِ جنابت کے بارہ میں سوال کیا تو آپؓ نے ایک صاع کے برابر ایک برتن منگوایا اور پھر غسل فرمایا اس حال میں کہ ہمارے اور آپؓ کے درمیان پردہ تھا۔ آپؓ نے تین مرتبہ اپنے سر پر پانی ڈالا۔ وہ (ابوسلمہؓ) کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی ازواج مطہّرات اپنے سر کے بال کانوں کی لو تک کٹوا لیتی تھیں۔
حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ جب غُسل فرماتے تو دائیں ہاتھ سے شروع فرماتے۔ اس پر پانی ڈال کر دھوتے۔ پھر دائیں ہاتھ سے بدن پر جو تکلیف دہ چیز ہوتی اس پر پانی ڈالتے اور بائیں ہاتھ سے اسے دھو ڈالتے۔ جب اس سے فارغ ہو جاتے پھر اپنے سر پر پانی انڈیلتے۔ حضرت عائشہؓ نے فرمایا کہ میں اور رسول اللہﷺ ایک ہی برتن سے غُسل کر لیتے اور ہم جنبی ہوتے۔
حضرت حفصہ بنت عبدالرحمان بن ابو بکرؓ سے جو منذر بن زبیر کی بیوی تھیں روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے ان کو بتایا کہ وہ (حضرت عائشہؓ) اور نبیﷺ ایک ہی برتن سے جو تین مُدْ تک یا اس کے قریب قریب ہوتا غُسل کرلیتے۔
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میں اور رسول اللہﷺ ایک ہی برتن سے غُسلِ جنابت کر لیتے اور ہمارے ہاتھ باری باری اس میں پڑتے۔
معاذہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے فرمایا میں اور رسول اللہﷺ ایک برتن سے جو میرے اور آپؐ کے درمیان ہوتا غسل کر لیتے اور آپؐ مجھ سے جلدی ہاتھ بڑھاتے یہانتک کہ میں عرض کرتی کہ میرے لئے چھوڑیں میرے لئے چھوڑیں۔ (معاذہ) کہتی ہیں کہ آپ دونوں جنبی ہوتے تھے۔
حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت میمونہؓ نے بتایا کہ وہ اور نبیﷺ ایک ہی برتن سے غُسل کر لیتے۔
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں میرا سب سے بڑا علم یہ ہے جس کا خیال میرے دل میں بار بار آتا ہے جو ابو الاشعثاء نے مجھے بتایا کہ حضرت ابن عباسؓ نے ان کو خبر دی کہ رسول اللہﷺ حضرت میمونہؓ کے بچے ہوئے پانی سے غُسل فرما لیتے تھے۔
حضرت امّ سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ وہ (ام سلمہؓ) اور رسول اللہﷺ ایک ہی برتن سے غُسلِ جنابت کر لیتے۔
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ پانچ مکوک سے غسل فرما لیتے اور ایک مکوک سے وضوء فرما لیتے۔