بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim CommunityMuslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmadas of Qadian
Sayings of the Holy Prophetﷺ
16,900+ Ahadith
Showing 10 of 128 hadith
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ آدمی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے یا ایک جوتی میں چلے یا اشتمال صماء کرے اور اس سے کہ وہ ایک کپڑے میں گوٹ مار کر اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرم گاہ پر کپڑا نہ ہو۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایا ہے اشتمال الصماء سے اور ایک کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھنے سے اور اس سے کہ آدمی اپنی پیٹھ کے بل لیٹے ہوئے اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پر رکھے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی نہ لیٹے اور پھر اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے زعفران کے رنگ سے منع فرمایا۔ حماد نے کہا یعنی مردوں کے لئے۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے منع فرمایا ہے کہ کوئی آدمی زعفران سے کپڑا رنگے۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو قحافہؓ کو فتح (مکہ) کے سال لایا گیا یا فتح (مکہ) کے سال یا فتح مکہ کے دن۔ وہ آئے تو ان کا سر اور ان کی داڑھی ثغام یا ثغامہ کی طرح ہو چکی تھی۔ پھر آپؐ نے حکم فرمایا یا ان کی خواتین کو اس کا حکم دیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا کہ کسی چیز سے اس کا رنگ بدل دو۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو قحافہؓ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا تو ان کا سر اور داڑھی ثغامہ کی طرح سفید ہو چکے تھے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اسے کسی اور (رنگ) سے تبدیل کر دو، لیکن سیاہ رنگ سے بچو۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یا کہا میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر تم میں سے کسی کا تسمہ ٹوٹ جائے یا فرمایا جس کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ ایک جوتے میں نہ چلے یہاں تک کہ اس کا تسمہ ٹھیک کر لے۔ نہ ہی ایک موزے میں چلے نہ ہی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے، نہ ایک کپڑے میں گوٹ مارے، نہ ہی ایسے کپڑا اوڑھے اور نہ ہی کپڑا اپنے اوپر پوری طرح لے لے۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ایک جوتے میں مت چلو، نہ ہی ایک ازار میں گوٹ مارو، نہ اپنے بائیں (ہاتھ) سے کھاؤ نہ اشتمال الصماء کرو اور جب تم لیٹو تو ایک پاؤں کو دوسرے پر مت رکھو۔
عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں (اس طرح) لیٹے دیکھا کہ آپؐ اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھے ہوئے تھے۔