بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 130 hadith
حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو دعوت ولیمہ کے لئے بلایا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ قبول کرے۔ راوی خالد کہتے ہیں عبید اللہ اس سے شادی کی دعوت مراد لیتے تھے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو شادی کی دعوت پر بلایا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ قبول کرے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تمہیں بلایا جائے تو دعوت کے لئے آؤ۔
حضرت ابن عمرؓ کہا کرتے تھے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب کوئی اپنے بھائی کو بلائے تو چاہیے کہ وہ قبول کرے، شادی ہو یا اس طرح کی کوئی اور (تقریب)۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جسے شادی کی دعوت پر یا اس قسم کی کسی (تقریب) پر بلایا جائے تو وہ قبول کرے۔
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تمہیں بلایا جائے تو تم دعوت کے لئے آؤ۔
نافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس دعوت کو قبول کرو جب تم اس کے لئے بلائے جاؤ۔ راوی کہتے ہیں حضرت عبداللہؓ بن عمرؓ شادی یا شادی کے علاوہ دعوت میں آیا کرتے اور اس میں آتے اگرچہ وہ روزہ دار ہوتے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا اگر تمہیں پائے کے لئے بھی بلایا جائے تو اسے قبول کرو۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو کھانے کے لئے بلایا جائے تو وہ قبول کرے۔ پھر اگر وہ چاہے تو کھائے چاہے تو نہ کھائے اور ابن مثنیٰ کی روایت میں (اِذَا دُعِیَ اَحَدُکُمْ اِلٰی طَعَامٍ کی بجائے) اِذَا دُعِیَ اَحَدُکُمْ کے الفاظ ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو دعوت کے لئے بلایا جائے تو وہ قبول کرے اور اگر وہ روزہ دار ہو تو وہ دعا کرے اور اگر بغیر روزے کے ہو تو وہ کھائے۔