حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ کو میٹھا اور شہد بہت پسند تھا۔ جب آپؐ عصر پڑھ لیتے تو اپنی بیویوں کے گھروں کا چکر لگاتے اور ان کے پاس جاتے۔ آپؐ حضرت حفصہؓ کے ہاں آئے اور معمول سے زیادہ ان کے ہاں ٹھہرے۔ میں نے اس بارہ میں پوچھا تو مجھے بتایا گیا کہ ان کی قوم کی ایک عورت ان کے لئے شہد کا ایک چھوٹا سا مشکیزہ بطور ہدیہ لائی تو اس نے رسول اللہﷺ کو اس میں سے پلایا ہے۔ میں نے کہا اللہ کی قسم ہم آپؐ کی خاطر حیلہ کریں گے اور میں نے یہ بات سودہؓ کو بتائی اور میں نے کہا کہ جب رسول اللہﷺ تمہارے پاس آئیں اور تمہارے قریب ہوں تو تم ان سے کہنا یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے مغافیر کھایا ہے وہ تم سے کہیں گے نہیں تو آپؐ سے کہنا یہ بو کیسی ہے اور رسول اللہﷺ پر سخت گراں گذرتا تھا کہ آپؐ سے بو آئے وہ تمہیں کہیں گے کہ مجھے حفصہؓ نے شہد پلایا ہے تو تم حضورؐ سے کہنا اس شہد کی مکھی نے عُر فُط سے کھایا ہے اور میں بھی ان سے ایسا ہی کہوں گی اور اے صفیہؓ تم بھی آپؐ سے ایسا ہی کہنا۔ پس آپؐ جب سودہؓ کے ہاں آئے انہوں نے بیان کیا سودہؓ کہتی تھیں اس کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں قریب تھا کہ تمہارے ڈر سے میں آپؐ سے آتے ہی وہ بات کہہ دیتی جو تم نے مجھے کہی تھی جبکہ آپؐ ابھی دروازہ پر ہی ہوتے۔ جب رسول اللہﷺ قریب آئے تو انہوں (سودہؓ) نے کہا کہ یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے مغافیر کھایا ہے۔ آپؐ نے فرمایا نہیں انہوں نے کہا پھر یہ بو کیسی ہے۔ آپؐ نے فرمایا مجھے حفصہؓ نے شہد پلایا ہے۔ انہوں نے کہا اس شہد کی مکھی نے عُر فُط کھایا ہے۔ پھر جب آپؐ میرے پاس آئے میں نے بھی آپؐ سے ویسا ہی کیا۔ پھر آپؐ صفیہؓ کے پاس گئے انہوں نے بھی اسی طرح کہا پھر جب آپؐ حفصہؓ کے پاس گئے۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیا میں آپؐ کو اس میں سے نہ پلاؤں۔ آپؐ نے فرمایا مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ (حضرت عائشہؓ) فرماتی ہیں سودہؓ نے کہا سبحان اللہ، اللہ کی قسم ہم نے اسے آپؐ پر حرام کردیا ہے۔ پھر آپؓ (حضرت عائشہؓ) فرماتی ہیں میں نے اس سے کہا خاموش رہو۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہﷺ کو اپنی ازواج کے بارہ میں اختیار دینے کا حکم دیا گیا تو آپؐ نے ابتداء مجھ سے کی اور فرمایا میں تمہارے سامنے ایک معاملہ کا ذکر کرنے لگا ہوں کوئی حرج نہیں کہ تم جلدی نہ کرو یہا نک تک کہ اپنے والدین سے مشورہ نہ کرلو۔ وہ کہتی ہیں آپؐ جانتے تھے کہ میرے والدین مجھے آپؐ سے علیحدگی کا مشورہ دینے والے نہیں۔ وہ کہتی ہیں پھر آپؐ نے فرمایا اللہ عزّ وجل نے فرمایا ہیٰا أَیُّہَا النَّبِیُّ قُل لِّأَزْوَاجِکَ۔۔۔ ترجمہ: اے نبیؐ! اپنی بیویوں سے کہہ دے کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں مالی فائدہ پہنچاؤں اور عمدگی کے ساتھ تمہیں رخصت کروں اور اگر تم اللہ کو چاہتی ہو اور اس کے رسولؐ کو اور آخرت کے گھر کو تو یقینا اللہ نے تم میں سے حسنِ عمل کرنے والیوں کے لئے بہت بڑا اجر تیار کیا ہے۔ آپؓ کہتی ہیں میں نے کہا یہ کونسی بات ہے جس کے متعلق میں اپنے والدین سے مشورہ کروں میں تو اللہ اور اس کے رسولؐ اور آخرت کے گھر کو چاہتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں پھر رسول اللہﷺ کی باقی بیویوں نے بھی وہی کیا جو میں نے کیا تھا۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ ہم میں سے جس بیوی کی باری میں ہوتے آپؐ ہم سے اجازت مانگتے بعد اس کے کہ یہ آیت نازل ہوئی تُرْجی مَنْ تَشاء مِنْھُنَّ وَتُؤْوِی اِلَیْکَ مَنْ تَشَائُ تو معاذہ نے آپؓ سے کہا جب رسول اللہﷺ آپؓ سے اجازت مانگتے تھے تو آپ کیا جواب دیتی تھیں۔ انہوں نے کہا میں کہتی تھی یہ اگر میرے بس میں ہوتا تو میں کسی کو اپنے نفس پر ترجیح نہ دیتی۔
فَقَالَتْ قَدْ خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَفَكَانَ طَلاَقًا.
مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں مجھے کوئی فکر نہیں کہ جب میری بیوی مجھے اختیار کر چکی ہے کہ میں خواہ اس کو ایک بار اختیار دوں یا سو بار یا ہزار بار، اور میں نے حضرت عائشہؓ سے پوچھا۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے ہمیں اختیار دیا تھا تو کیا یہ طلاق تھی؟
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں ہمیں رسول اللہﷺ نے اختیار دیا اور ہم نے آپؐ (رسول اللہﷺ) کو چن لیا اور آپؐ نے اسے ہمارے تعلق میں کچھ بھی شمار نہیں کیا۔
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَوَجَدَ النَّاسَ جُلُوسًا بِبَابِهِ لَمْ يُؤْذَنْ لأَحَدٍ مِنْهُمْ - قَالَ - فَأُذِنَ لأَبِي بَكْرٍ فَدَخَلَ ثُمَّ أَقْبَلَ عُمَرُ فَاسْتَأْذَنَ فَأُذِنَ لَهُ فَوَجَدَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم جَالِسًا حَوْلَهُ نِسَاؤُهُ وَاجِمًا سَاكِتًا - قَالَ - فَقَالَ لأَقُولَنَّ شَيْئًا أُضْحِكُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ رَأَيْتَ بِنْتَ خَارِجَةَ سَأَلَتْنِي النَّفَقَةَ فَقُمْتُ إِلَيْهَا فَوَجَأْتُ عُنُقَهَا . فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ هُنَّ حَوْلِي كَمَا تَرَى يَسْأَلْنَنِي النَّفَقَةَ . فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَائِشَةَ يَجَأُ عُنُقَهَا فَقَامَ عُمَرُ إِلَى حَفْصَةَ يَجَأُ عُنُقَهَا كِلاَهُمَا يَقُولُ تَسْأَلْنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَا لَيْسَ عِنْدَهُ . فَقُلْنَ وَاللَّهِ لاَ نَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا أَبَدًا لَيْسَ عِنْدَهُ ثُمَّ اعْتَزَلَهُنَّ شَهْرًا أَوْ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ثُمَّ نَزَلَتْ عَلَيْهِ هَذِهِ الآيَةُ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لأَزْوَاجِكَ حَتَّى بَلَغَ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا قَالَ فَبَدَأَ بِعَائِشَةَ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكَ أَمْرًا أُحِبُّ أَنْ لاَ تَعْجَلِي فِيهِ حَتَّى تَسْتَشِيرِي أَبَوَيْكِ
حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت ابو بکرؓ آئے اور رسول اللہﷺ کے پاس آنے کی اجازت مانگی انہوں نے کچھ لوگوں کو آپؐ کے دروازہ پر بیٹھے ہوئے پایا جن میں سے کسی کو اجازت نہیں دی گئی تھی۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابو بکرؓ کو اجازت دی گئی۔ آپ اندر داخل ہوئے پھر حضرت عمرؓ آئے انہوں نے اجازت مانگی تو انہیں (بھی) اجازت دی گئی انہوں نے نبیﷺ کو غم زدہ خاموش بیٹھے دیکھا۔ آپؐ کے گرد آپؐ کی بیویاں تھیں۔ راوی کہتے ہیں انہوں (حضرت عمرؓ) نے کہا میں ضرور ایسی بات کہوں گا کہ رسول اللہﷺ کو ہنسا دوں گا انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! اگر آپؐ دیکھتے کہ بنتِ خارجہ مجھ سے نفقہ مانگتی ہے تو میں اس کے پاس جا کر اس کی گردن پر مارتا۔ رسول اللہﷺ ہنس دیئے اور فرمایا یہ بھی میرے گرد جیسے تم دیکھتے ہو مجھ سے نفقہ مانگ رہی ہیں۔ حضرت ابو بکرؓ حضرت عائشہؓ کی طرف بڑھے کہ ان کی گردن پر ماریں اور حضرت عمرؓ حضرت حفصہؓ کی طرف بڑھے کہ ان کی گردن پر ماریں اور دونوں کہہ رہے تھے کہ تم رسول اللہﷺ سے وہ چیز مانگتی ہو جو آپؐ کے پاس نہیں ہے انہوں نے کہا اللہ کی قسم ہم رسول اللہﷺ سے کبھی وہ نہیں مانگیں گی جو آپؐ کے پاس نہیں ہے پھر آپؐ ان سے ایک ماہ کے لئے یا اُنتیس دن کے لئے الگ ہوگئے پھر آپؐ پر یہ آیت نازل ہوئی۔ یٰاَیُّھَا النَّبِیُّ قُلْ لِّّأَزْوَاجِکَ۔۔۔ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْکُنَّ اَجْرًا عَظِیْمًا تک۔ ترجمہ: اے نبیؐ! اپنی بیویوں سے کہہ دے۔۔۔ تم میں سے حسنِ عمل کرنے والیوں کے لئے بہت بڑا اجر تیار کیا ہے۔ راوی کہتے ہیں آپؐ نے حضرت عائشہؓ سے ابتداء کی آپؐ نے فرمایا اے عائشہ میں چاہتا ہوں کہ تمہارے سامنے ایک معاملہ رکھوں۔ میں چاہتا ہوں کہ تم اس بارہ میں جلدی نہ کرنا یہانتک کہ اپنے ماں باپ سے مشورہ کرلو۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! وہ (معاملہ) کیا ہے تو آپؐ نے ان کے سامنے یہ آیت پڑھی انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیا میں آپ کے بارہ میں اپنے ماں باپ سے مشورہ کروں نہیں میں تو اللہ اور اس کے رسول اور آخرت کے گھر کو اختیار کرتی ہوں اور میں آپؐ سے استدعا کرتی ہوں کہ جو میں نے آپؐ سے کہا ہے وہ اپنی بیویوں میں سے کسی کو نہ بتائیں۔ آپؐ نے فرمایا جو اُن میں سے پوچھے گی میں بتاؤں گا کیونکہ اللہ نے مجھے سختی کرنے والا اور (لوگوں کی) غلطی پکڑنے والا بنا کر نہیں بھیجا بلکہ معلّم اور آسانی پیدا کرنے والا بنا کر مبعوث کیا ہے۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ سِمَاكٍ أَبِي زُمَيْلٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَالَ لَمَّا اعْتَزَلَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ - قَالَ - دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا النَّاسُ يَنْكُتُونَ بِالْحَصَى وَيَقُولُونَ طَلَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُؤْمَرْنَ بِالْحِجَابِ فَقَالَ عُمَرُ فَقُلْتُ لأَعْلَمَنَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ قَالَ فَدَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ أَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ مَا لِي وَمَا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ عَلَيْكَ بِعَيْبَتِكَ . قَالَ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ فَقُلْتُ لَهَا يَا حَفْصَةُ أَقَدْ بَلَغَ مِنْ شَأْنِكِ أَنْ تُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ يُحِبُّكِ . وَلَوْلاَ أَنَا لَطَلَّقَكِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَبَكَتْ أَشَدَّ الْبُكَاءِ فَقُلْتُ لَهَا أَيْنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ هُوَ فِي خِزَانَتِهِ فِي الْمَشْرُبَةِ . فَدَخَلْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَبَاحٍ غُلاَمِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَاعِدًا عَلَى أُسْكُفَّةِ الْمَشْرُبَةِ مُدَلٍّ رِجْلَيْهِ عَلَى نَقِيرٍ مِنْ خَشَبٍ وَهُوَ جِذْعٌ يَرْقَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَيَنْحَدِرُ فَنَادَيْتُ يَا رَبَاحُ اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَنَظَرَ رَبَاحٌ إِلَى الْغُرْفَةِ ثُمَّ نَظَرَ إِلَىَّ فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا ثُمَّ قُلْتُ يَا رَبَاحُ اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَنَظَرَ رَبَاحٌ إِلَى الْغُرْفَةِ ثُمَّ نَظَرَ إِلَىَّ فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا ثُمَّ رَفَعْتُ صَوْتِي فَقُلْتُ يَا رَبَاحُ اسْتَأْذِنْ لِي عِنْدَكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِنِّي أَظُنُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ظَنَّ أَنِّي جِئْتُ مِنْ أَجْلِ حَفْصَةَ وَاللَّهِ لَئِنْ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِضَرْبِ عُنُقِهَا لأَضْرِبَنَّ عُنُقَهَا . وَرَفَعْتُ صَوْتِي فَأَوْمَأَ إِلَىَّ أَنِ ارْقَهْ فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى حَصِيرٍ فَجَلَسْتُ فَأَدْنَى عَلَيْهِ إِزَارَهُ وَلَيْسَ عَلَيْهِ غَيْرُهُ وَإِذَا الْحَصِيرُ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ فَنَظَرْتُ بِبَصَرِي فِي خِزَانَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا أَنَا بِقَبْضَةٍ مِنْ شَعِيرٍ نَحْوِ الصَّاعِ وَمِثْلِهَا قَرَظًا فِي نَاحِيَةِ الْغُرْفَةِ وَإِذَا أَفِيقٌ مُعَلَّقٌ - قَالَ - فَابْتَدَرَتْ عَيْنَاىَ قَالَ
حضرت عمرؓ بن خطاب کہتے ہیں جب نبیﷺ نے اپنی بیویوں سے علیحدگی فرمائی وہ کہتے ہیں میں مسجد گیا تو لوگ فکر مند بیٹھے تھے اور کہہ رہے تھے رسول اللہﷺ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے اور یہ عورتوں کو پردہ کا حکم دیئے جانے سے پہلے کی بات ہے۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں نے کہا میں ضرور یہ بات آج معلوم کر کے رہوں گا۔ وہ کہتے ہیں میں حضرت عائشہؓ کے پاس گیا اور میں نے کہا ابو بکر کی بیٹی کیا تیرا معاملہ اب اتنا بڑھ گیا ہے کہ تو رسول اللہﷺ کو تکلیف دینے لگی ہے! انہوں نے کہا مجھے تم سے اور تمہیں مجھ سے کیا کام اے خطاب کے بیٹے! اپنی زنبیل کو سنبھالئے۔ وہ کہتے ہیں میں حفصہؓ بنت عمرؓ کے پاس گیا اور اسے کہا اے حفصہ! کیا تمہارا معاملہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ تو رسول اللہﷺ کو تکلیف دیتی ہے۔ اور اللہ کی قسم تو جانتی ہے کہ رسول اللہﷺ تجھ سے محبت نہیں کرتے اگر میں نہ ہوتا تو رسول اللہﷺ تجھے طلاق دے دیتے۔ انہوں نے زور زور سے رونا شروع کردیا۔ میں نے ان سے کہا رسول اللہﷺ کہاں ہیں؟ وہ کہنے لگیں وہ اپنے چوبارہ کے گودام میں ہیں۔ میں گیا تو دیکھا کہ رسول اللہﷺ کا خادم رباح چوبارہ کی چوکھٹ کے کھوکھلے کئے ہوئے تنے پر ٹانگیں لٹکائے بیٹھا تھا اور یہ وہ لکڑی کا تنا تھا جس کے ذریعہ رسول اللہﷺ چڑھتے اور اترتے تھے۔ میں نے آواز دی کہ اے رباح! میرے لئے رسول اللہﷺ کے پاس آنے کی اجازت لو۔ رباح نے بالاخانہ کی طرف دیکھا پھر میری طرف دیکھا مگر کچھ نہیں کہا۔ میں نے پھر کہا اے رباح میرے لئے رسول اللہﷺ سے اجازت لو۔ رباح نے بالا خانہ کی طرف دیکھا پھر میری طرف دیکھا مگر کچھ نہ کہا پھر میں نے اپنی آواز بلند کی اور کہا اے رباح! میرے لئے رسول اللہﷺ سے اجازت لو۔ میرا خیال ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیال فرمایا کہ میں حفصہؓ کی وجہ سے آیا ہوں۔ اگر مجھے رسول اللہﷺ اس کی گردن مارنے کا حکم دیں تو میں ضرور اس کی گردن مار دوں گا اور میں نے اپنی آواز بلند کی۔ اس نے مجھے اشارہ کیا کہ اوپر چڑھ آؤ۔ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپؐ ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے۔ میں بیٹھ گیا۔ آپؐ نے اپنا ازار اپنے اور قریب کر لیا اور آپؐ پر یہی لباس تھا اس کے سوا آپ کچھ نہ پہنے ہوئے تھے اور چٹائی نے آپؐ کے پہلو پر نشان ڈال دیئے تھے۔ میں نے رسول اللہﷺ کے گودام میں نظر دوڑائی تو میں نے دیکھا کہ کچھ جَو جو صاع کے قریب تھے اور اسی کی مانند قرظ (درخت) کے پتے کمرہ کے ایک کونہ میں پڑے ہوئے تھے اور چمڑے کی ایک کھال جو پوری طرح رنگی ہوئی نہیں تھی لٹکی ہوئی تھی۔ وہ کہتے ہیں میری آنکھیں بے ساختہ آنسو بہانے لگیں۔ آپؐ نے فرمایا اے خطاب کے بیٹے! تجھے کس چیز نے رُلایا؟ میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ! میں کیوں نہ روؤں اور اس چٹائی نے آپؐ کے پہلو پر نشانات ڈال دیئے اور یہ آپؐ کا گودام ہے جس میں صرف وہی کچھ ہے جو میں دیکھ رہا ہوں اور قیصر و کسریٰ پھلوں اور نہروں میں (مزے کر رہے) ہیں اور آپؐ اللہ کے رسولؐ ہیں اور اس کے خالص اور چُنیدہ ہیں اور یہ آپؐ کا گودام ہے۔ آپؐ نے فرمایا اے خطاب کے بیٹے! کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ ہمارے لئے آخرت ہو اور ان کے لئے دنیا۔ میں نے کہا کیوں نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب میں آپؐ کے پاس آیا تھا تو میں نے آپؐ کے چہرہ پر ناراضگی کے آثار پائے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! عورتوں کے معاملہ میں آپ کو کیا مشکل ہے؟ اگر آپؐ نے انہیں طلاق دے دی ہے تو اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اور جبرائیل اور میکائیل اور میں اور ابوبکر اور تمام مومن آپؐ کے ساتھ ہیں اور کم ہی ہوا کہ میں نے بات کی ہو اور بات کے ساتھ اللہ کی حمد کی ہو تو مجھے امید ہوتی تھی کہ اللہ میری بات کی تصدیق فرمائے گا اور یہ اختیار دینے کی آیت نازل ہوئی {
ترجمہ: قریب ہے کہ اگر وہ تمہیں طلاق دے دے (تو) اس کا رب تمہارے بدلے اس کے لیے تم سے بہتر ازواج لے آئے۔۔۔ اور اگر تم دونوں اس کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو تو یقینا اللہ ہی اس کا مولیٰ ہے اور جبرائیل بھی اور مومنوں میں سے ہر صالح شخص بھی اور مزید برآں فرشتے بھی اس کے پشت پناہ ہیں۔‘‘ اور رسول اللہ
ﷺ
کی تمام ازواج مطہرات میں سے حضرت عائشہ بنت ابو بکرؓ اور حفصہؓ دونوں نے ایک دوسرے کی مدد کی تھی میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا آپؐ نے انہیں طلاق دے دی ہے؟ فرمایا نہیں میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں مسجد میں داخل ہوا تو مسلمان فکر مند بیٹھے تھے اور کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ
ﷺ
نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔ کیا میں اُتروں اور انہیں بتاؤں کہ آپؐ نے انہیں طلاق نہیں دی۔ آپؐ نے فرمایا ہاں اگر تم چاہو۔ میں آپؐ سے گفتگو کرتا رہا یہاں تک کہ آپؐ کے چہرہ سے ناراضگی جاتی رہی اور یہاں تک کہ آپؐ کھل کھلا کر ہنس پڑے اور آپؐ کے دندانِ مبارک سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت تھے۔ پھر نبی
ﷺ
اُترے اور میں بھی اُترا اور میں کھجور کے تنے کو پکڑ کر اترتا تھا اور رسول اللہ
ﷺ
ایسے اترے گویا زمین پر چل رہے ہوں۔ اور آپؐ نے اس کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ کمرہ میں اُنتیس دن ٹھہرے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔ میں مسجد کے دروازہ میں کھڑا ہو گیا اور بلند آواز سے پکارا کہ رسول اللہ
ﷺ
نے اپنی ازواج مطہرات کو طلاق نہیں دی اور یہ آیت نازل ہوئی
وَاِذَا جَائَ ہُمْ أَ مْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ
۔۔۔ اور جب بھی ان کے پاس کوئی امن یا خوف کی بات آئے تو وہ اسے مشتہر کر دیتے ہیں اور اگر وہ اسے (پھیلانے کی بجائے) رسول کی طرف یا اپنے میں سے کسی صاحبِ امر کے سامنے پیش کر دیتے تو ان میں سے جو اس سے استنباط کرتے وہ ضرور اس (کی حقیقت) کو جان لیتے (حضرت عمرؓ کہتے ہیں) کہ میں نے اس امر کا استنباط کیا اور اللہ عزوجل نے