بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 1 of 161 hadith
ابراہیم بن منذر نے ہم سے بیان کیا کہ (محمد بن اسماعیل) بن ابی فُدَیک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن ابی ذئب سے، انہوں نے مقبری سے، مقبری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے: میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے آپؐ سے بہت سی باتیں سنی ہیں مگر میں ان کو بھول جاتا ہوں؛ تو آپؐ نے فرمایا: اپنی چادر پھیلاؤ۔ میں نے پھیلائی۔ آپؐ نے اپنے ہاتھ سے ایک لَپ بھر کر اس میں ڈالی۔ پھر فرمایا: اس کو سمیٹ لو اور میں نے اس کو سمیٹ لیا۔ پھر اس کے بعد میں کوئی بات نہ بھولا۔
(تشریح)