بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 3 of 193 hadith
علی نے ہم سے بیان کیا کہ ہشام نے ہمیں بتایا۔ معمر نے ہمیں خبر دی۔ معمر نے زہری سے روایت کی۔ نیز احمد بن صالح نے مجھ سے بیان کیا کہ عنبسہ نے ہمیں بتایا۔ یونس نے ہم سے بیان کیا۔ یونس نے ابن شہاب سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا:) یحيٰ بن عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا کہ انہوں نے عروہ بن زبیر سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: کچھ لوگوں نے نبی ﷺ سے کاہنوں کے متعلق پوچھا تو آپؐ نے فرمایا: وہ کچھ بھی نہیں۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! وہ کوئی بات بتادیتے ہیں جو سچی ہوتی ہے۔ (ابنِ شہاب نے روایت کرتے ہوئے)کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بات جو سچی ہوتی ہے جنّ اس کو اڑا لیتا ہے اور وہ اپنے دوست کے کان میں کڑ کڑ کرتے ہوئے یوں ڈال دیتا ہے جیسے مرغی کڑکڑاتی ہے اور پھر وہ اس بات میں سوسے بھی زیادہ جھوٹ ملا دیتے ہیں۔
ابونعمان نے ہم سے بیان کیا کہ مہدی بن میمون نے ہمیں بتایا کہ میں نے محمد بن سیرین سے سنا۔ وہ بیان کرتے تھے کہ معبد بن سیرین سے مروی ہے۔ انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابوسعیدؓ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: کچھ لوگ مشرق کی طرف سے نکلیں گے اور قرآن پڑھیں گے جو ان کی ہنسلی کے نیچے سے آگے نہیں گزرے گا۔ دین سے ایسے نکلیں گے جیسے تیر شکار سے پار ہوجاتا ہے۔ پھر وہ اس دین میں واپس نہیں آئیں گے یہاں تک کہ تیر بھی اپنے چلہ کی طرف لوٹ آئے۔ آپؐ سے پوچھا گیا: ان کی نشانی کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا: ان کی نشانی سر منڈوانا یا فرمایا: تسبید۔
(تشریح)