بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 113 hadith
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، انہوں نے کہا: محمد بن زیاد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ سے سنا اور وہ ہمارے پاس سے گزر رہے تھے اور (اس وقت) لوگ ایک لگن سے وضو کر رہے تھے تو انہوں نے کہا: وضو پورے طور پر کیا کرو۔ کیونکہ ابوالقاسم (ﷺ) نے فرمایا ہے: ہائے شامت ان ایڑیوں کی آگ سے۔
(تشریح)ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: اسماعیل نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: خالد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے حفصہ بنت سیرین سے، حفصہ نے حضرت ام عطیہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ نبی نے اپنی بیٹی کو نہلانے کے متعلق اُن سے فرمایا کہ اس کے داہنی طرف سے ان جگہوں سے شروع کرو جو وضو میں دھوئی جاتی ہیں۔
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: اشعث بن سلیم نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنے باپ سے سنا۔ انہوں نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ نبی
ہم سے محمد بن عبد الرحیم نے بیان کیا، کہا: سعید بن سلیمان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عباد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابن عون سے، ابن عون نے ابن سیرین سے، ابن سیرین نے حضرت انسؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے مالک سے، مالک نے ابو زناد سے، ابو زناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں پی جائے تو چاہیے کہ وہ اسے سات دفعہ دھوئے۔
اور احمد بن شبیب نے کہا کہ میرے باپ نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے ابن شہاب سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ بن عبداللہ نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے مجھے بتلایا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے سعید مقبری سے، سعید نے عبید بن جریج سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے کہا: ابوعبدالرحمن! میں نے آپ کو چار (ایسے) کام کرتے دیکھا ہے کہ میں نے آپ کے ساتھیوں میں سے کسی کو بھی کرتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے پوچھا: ابن جریج! وہ کیا کام ہیں۔ ابن جریج نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ رکنوں کو نہیں چھوتے، سوائے دو یمانی (رکنوں) کے اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ سبتی جوتی پہنتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ زردی سے رنگتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ مکہ میں ہوں اور لوگ ہلال کو دیکھ کر لبیک پکاریں تو آپ نہیں پکارتے، جب تک کہ آٹھویں تاریخ نہ ہو جائے۔ حضرت عبداللہ نے کہا: رکنوں کے متعلق یہ بات ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو صرف بمانی رکنوں کو چھوتے دیکھا تھا اور سبتی جوتے (جو میں) پہنتا ہوں تو اس کے متعلق یہ بات ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ وہی جوتے پہنا کرتے کہ جن پر بال نہ ہوتے اور انہیں میں وضو کیا کرتے تھے۔ اس لئے میں انہیں کو پہننا پسند کرتا ہوں اور زردی جو ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ دیکھا کہ آپ اس سے رنگتے تھے اور میں بھی یہ پسند کرتا ہوں کہ اس سے رنگوں اور لبیک (جو میں آٹھویں تاریخ کو پکارتا ہوں) تو اس لئے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو تا وقتیکہ آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر اُٹھ نہ کھڑی ہوتی، لبیک پکارتے نہیں دیکھا۔
(تشریح)ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، اسحاق نے حضرت انس بن مالک سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اور اس وقت عصر کی نماز کا وقت ہو چکا تھا اور لوگ وضو کا پانی تلاش کرنے لگے مگر نہ پایا۔ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ پانی لایا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس برتن میں اپنا ہاتھ ڈالا اور لوگوں سے فرمایا کہ اس سے وضو کریں۔ (حضرت انس) کہتے تھے میں نے پانی کو دیکھا کہ وہ آپ کی انگلیوں کے نیچے سے پھوٹ رہا ہے۔ یہاں تک کہ سب نے وضو کرلیا۔
(تشریح)ہم سے اسحاق نے بیان کیا (کہا:) عبدالصمد نے ہمیں بتلایا۔ (انہوں نے کہا:) عبدالرحمان بن عبداللہ بن دینار نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) میں نے اپنے باپ سے سنا۔ انہوں نے ابو صالح سے، ابو صالح نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی کہ ایک شخص نے ایک کتے کو دیکھا کہ وہ پیاس کے مارے مٹی کھا رہا ہے۔ تو اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس سے پانی نکال کر اسے پلایا۔ یہاں تک کہ اس کو سیر کر دیا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کی قدر کی اور اس کو جنت میں داخل کر دیا۔