بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 172 hadith
ہم سے ابو عاصم نے بیان کیا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے ابوالزناد سے، ابوالزناد نے عبد الرحمن اعرج سے، عبد الرحمن نے حضرت ابو ہریرۃؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی ایک ہی کپڑے میں نماز نہ پڑھے در آنحالیکہ اس کے کندھوں پر کچھ نہ ہو۔
Abū Hurairah (r.a) narrated: ‘The Prophet (sa) said: “None of you should pray in one garment if he has nothing over his shoulders”.’
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا: شیبان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے یحیی بن ابی کثیر سے، بیٹی نے عکرمہ سے روایت کی، کہا کہ میں نے ان سے سنا یا (کہا) میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں یہ شہادت دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا۔ آپ فرماتے تھے کہ جو ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھے تو چاہئے کہ وہ مخالف سمت سے دونوں کناروں کو اُلٹ دے۔
(تشریح)Abū Hurairah (r.a) said: ‘I bear witness that I heard the Messenger of Allāh (sa) say: “Whoso prays in one garment should place its two ends on opposite sides [over his shoulders]”.’
ہم سے یحیی بن صالح نے بیان کیا کہا، فلح بن سلیمان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے سعید بن حارث سے روایت کی۔ کہا: ہم نے حضرت جابر بن عبد الله سے ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نبی ﷺ کے ساتھ آپ کے سفروں میں سے ایک سفر میں نکلا اور میں رات کو اپنے کسی کام کے لیے آیا تو آپ کو نماز پڑھتے ہوئے پایا۔ اور میرے بدن پر ایک ہی کپڑا تھا تو میں نے اپنے آپ کو اس میں لپیٹ لیا اور آپ کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: اے جابر ! یہ رات کا آنا کیسے؟ میں نے آپ کو اپنی ضرورت بتلائی۔ جب میں نے بات ختم کی تو آپ نے فرمایا: یہ کپڑا لپیٹنا کیا ہے جو میں نے دیکھا؟ میں نے کہا: ایک ہی کپڑا تھا۔ آپ نے فرمایا: اگر فراخ ہو تو اس کو اپنے اردگرد لپیٹ لو اور اگر تنگ ہو تو اس سے تہ بند باندھو۔
Saʿīd ibn al-Ḥārith narrated that they asked Jābir ibn ʿAbd Allāh (r.a) about praying in one garment, and he said: ‘I accompanied the Prophet (sa) on one of his journeys. One night, I came to him for a personal matter and found him praying. I only had one garment, so I wrapped it around myself and prayed by his side. Upon finishing, he asked: “What brings you here at night, O Jābir?” I informed him of my matter and when I finished, he asked: “What is this wrapping [on your body] that I see?” I said: “There was only a single garment.” He said: “If it is wide enough, wrap it round yourself, and if it is tight, wrap it around the waist”.’
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: بیٹی نے ہمیں بتلایا کہ سفیان سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: ابو حازم نے مجھے بتلایا کہ حضرت سہل سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: کچھ لوگ بچوں کی طرح اپنی گردنوں پر اپنے نہ بند باندھے ہوئے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے۔ اور عورتوں سے کہا جاتا تھا کہ اپنے سر اُس وقت تک نہ اٹھا ؤ جب تک کہ لوگ سیدھے ہو کر نہ بیٹھ جائیں۔
(تشریح)Sahl (r.a) narrated that men would pray with the Prophet (sa), tying their izār around their necks like children, and it was said to the women: ‘Do not raise your heads until the men are sitting upright.’
ہم سے یحییٰ نے بیان کیا کہا: ابو معاویہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے مسلم سے، مسلم نے مسروق سے، مسروق نے حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا میں نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ آپ نے فرمایا: مغیرہ! چھا گل لو۔ میں نے وہ لے لی اور رسول اللہ لے چل پڑے۔ اتنی دور گئے کہ مجھ سے پوشیدہ ہو گئے۔ آپ نے قضائے حاجت کی اور آپ شامی جبہ پہنے ہوئے تھے۔ اس کی آستین سے اپنا ہاتھ نکالنے لگے تو وہ تنگ تھی اس لئے آپ نے اپنے ہاتھ کو اس کے نیچے سے نکالا اور میں نے آپ پر پانی ڈالا۔ اور آپ نے اسی طرح وضو کیا جس طرح کہ نماز کے لیے کیا کرتے اور آپ نے موزوں پر مسح کیا۔ پھر آپ نے نماز پڑھی۔
(تشریح)Mughīrah ibn Shuʿbah narrated: ‘I was with the Prophet (sa) on a journey and he said: “O Mughīrah, take the waterskin [from me]”, so I took it. Then the Messenger of Allāh (sa) walked away until he was out of my sight. He relieved himself while wearing a Syrian cloak. He began pushing his hands out of its sleeves but they were tight, so he took his hand out from underneath it and I poured water on it. He performed ablution for Prayer, wiped over his leather socks and prayed.’
ہم سے مطر بن فضل نے بیان کیا کہا: روح نے ہمیں بتلایا۔ کہا: زکریا بن اسحاق نے ہم سے بیان کیا کہ عمرو بن دینار نے ہم کو بتلایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ سے سنا۔ وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے ساتھ پتھر اٹھا کر کعبہ کے لئے لے جاتے تھے۔ اور آپ تہ بند پہنے ہوئے تھے۔ اس پر آپ کے چچا حضرت عباس نے کہا: بھتیجے! اگر اپنا تہ بند کھول کر اسے اپنے کندھوں پر پتھروں کے نیچے رکھو (تو تمہیں تکلیف نہ ہو)۔ (حضرت جابر) کہتے تھے کہ انہوں نے آپ کا تہ بند کھول کر آپ کے کندھوں پر ڈال دیا۔ اور آپ غش کھا کر گر پڑے۔ پھر اس کے بعد آپ کو کبھی ننگا نہ دیکھا گیا۔
(تشریح)Jābir ibn ʿAbd Allāh (r.a) narrated that the Messenger of Allāh (sa) was moving stones with them for the [rebuilding of the] Kaʿbah, wearing his izār. His uncle ʿAbbās (r.a) said to him: ‘O nephew, if you took off your izār and put it on your shoulder under the stone [it would not get in your way].’ So, he took it off and put it over his shoulders, but then he fell unconscious. From that moment onwards, he was never seen uncovered again.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا کہا: حماد بن زید نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ایوب سے، ایوب نے محمد سے، محمد نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: ایک شخص نبی ﷺ کے پاس اٹھ کر آیا۔ اور اُس نے ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے کے متعلق آپ سے پوچھا: آپؐ نے فرمایا: کیا تم میں سے ہر ایک کو دو دو کپڑے مل جاتے ہیں؟ پھر ایک شخص نے حضرت عمر سے پوچھا تو انہوں نے کہا: جب اللہ تعالیٰ کشائش کرے تو تم بھی کشائش سے کام لو۔ کوئی آدمی ایک سے زیادہ اکٹھے کپڑے پہن لے۔ کوئی آدمی تہ بند اور چادر میں نماز پڑھے۔ کوئی نہ بند اور قمیض میں، تہ بند اور چونے میں، پاجامے اور چادر میں، پاجامے اور قمیض میں، پاجامے اور چوغے میں۔ جانگیے اور چوغے میں۔ جانگیے اور قمیض میں۔ (حضرت ابو ہریرہؓ) کہتے تھے اور میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانگیے اور چادر میں۔
Abū Hurairah (r.a) narrated that a man got up and went to the Prophet (sa) and asked him about praying in one garment. He said: ‘Can all of you even find two garments?’ Later, a man asked ʿUmar (r.a) [about the same mater] and he said: ‘When Allāh has provided abundance, be generous [to yourselves]. A man can put on all his clothes [for Prayer]. Another man can pray in a waist cloth and cloak, in a waist-cloth and shirt, in a waist cloth and gown, in trousers and a cloak, in trousers and a shirt, in trousers and a gown, in shorts and a gown, in shorts and a shirt.’ He [Abū Hurairah (r.a)] added: ‘And I think ʿUmar (r.a) said: “In shorts and a cloak”.’
ہم سے عاصم بن علی نے بیان کیا کہا: ابن ابی ذئب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے سالم سے، سالم نے حضرت ابن عمرؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا۔ کہا: احرام باندھنے والا کیا پہنے؟ آپ نے فرمایا: قمیض نہ پہنے اور نہ پاجامہ اور نہ ہی کنٹوپ اور نہ ہی ایسا کپڑا جسے زعفران یا ورس لگا ہو اور جو شخص جوتا نہ پائے وہ موزے ہی پہن لے اور چاہئے کہ انہیں اتنا کاٹ لے کہ وہ ٹخنوں کے نیچے تک ہوجائیں اور نافع سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ انہوں نے حضرت ابن عمر سے۔ حضرت ابن عمرؓ نے نبی ﷺ سے اسی طرح روایت کی۔
(تشریح)Ibn ʿUmar (r.a) narrated that a man asked the Messenger of Allāh (sa): ‘What should a person in iḥrām wear?’ He replied: ‘He should not wear a shirt, or trousers, or burnous, or clothes touched by saffron or wars. And whoso cannot find shoes should wear leather socks, cutting them so they are lower than the ankles.’
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا کہا لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے، انہوں نے حضرت ابو سعید خدری سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے (نماز میں) اشتمالِ صمّاء سے منع فرمایا ہے اور یہ کہ آدمی ایک ہی کپڑا پہنے ہوئے زانو اُٹھا کر اس طرح بیٹھے کہ اس کی شرمگاہ پر اس کپڑے میں سے کچھ نہ ہو۔
Abū Saʿīd al-Khudrī (r.a) narrated that the Messenger of Allāh (sa) forbade [praying in the positions known as] ishtimāl al-ṣammāʾ, and iḥtibāʾ while wearing only one garment, in such a way that none of it is covering one’s private parts.
ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابو زناد سے، ابو زناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے دو قسم کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے لِمَاس اور نَبَاذ سے۔ نیز اس سے منع فرمایا ہے کہ آدمی (نماز میں) کپڑے کو اس طرح پر لیٹے کہ ہاتھ بغیر نکلنے کے باہر نہ نکال سکے اور اس سے کہ ایک ہی کپڑے میں ہو اور وہ گھٹنے اُٹھا کر بیٹھے۔
Abū Hurairah (r.a) narrated that the Prophet (sa) prohibited two types of transactions; al-limās and al-nibādh. And [he also prohibited] ishtimāl al-ṣammāʾ and iḥtibāʾ while wearing only a single garment.