بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 172 hadith
مسدد نے خالد سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ کہا: انہوں نے عبداللہ بن شداد سے۔ عبداللہ نے حضرت میمونہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھا کرتے اور میں آپ کے پہلو میں ہوتی اور میں حائضہ ہوتی۔ بلکہ آپ کا کپڑا مجھے لگتا جب آپ سجدہ کرتے۔ وہ کہتی تھیں: اور آپ چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(تشریح)ʿAbd Allāh ibn Shaddād narrated from Maimūnah (r.a) that she said: ‘The Messenger of Allāh (sa) would be praying and I would be beside him while I was menstruating, and sometimes his clothes would touch me when he performed sujūd.’ She added: ‘He would pray on a mat.’
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مالک نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اسحاق بن عبداللہ ابن ابی طلحہ سے۔ اسحاق نے حضرت انس بن مالک سے روایت کی کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسول اللہؐ کو کھانے کے لیے بلایا جو کہ انہوں نے آپؐ کے لیے خصوصیت سے تیار کیا تھا۔ آپؐ نے اس میں سے کھایا پھر کہا: اٹھو تاکہ میں تمہارے لیے دعا کروں۔ حضرت انسؓ کہتے تھے کہ میں اُٹھ کر اپنی ایک چٹائی کی طرف گیا جو کہ کثرت استعمال کی وجہ سے سیاہ ہو گئی تھی۔ میں نے اسے پانی سے دھویا۔ رسول اللہؐ کھڑے ہوئے۔ میں نے ایک یتیم کے ساتھ آپؐ کے پیچھے صف باندھی۔ اور وہ بڑھیا ہمارے پیچھے تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دو رکعتیں نماز پڑھائی۔ پھر آپؐ چلے گئے۔
Anas ibn Mālik (r.a) narrated that his grandmother Mulaikah invited the Messenger of Allāh (sa) for some food which she had made for him. He ate some, then said: ‘Stand up so I may lead you in Prayer.’ Anas (r.a) said: ‘So I stood up and went to our mat which had become black due to having been used for so long, and I washed it with water. The Messenger of Allāh (sa) stood up, and I formed a line behind him with an orphan and the old lady was behind us. So the Messenger of Allāh (sa) led us in two rakaʿāt of Prayer, then he set off.’
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے بیان کیا، کہا: انہوں نے عبد اللہ بن شداد سے۔ عبداللہ نے حضرت میمونہ سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ نبی ﷺ کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
ʿAbd Allāh ibn Shaddād narrated from Maimūnah (r.a) that she said: ‘The Prophet (sa) would pray on a palm-leaf mat.’
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے عمر بن عبید اللہ کے آزاد کردہ غلام ابو نضر سے۔ انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے۔ ابوسلمہ نے حضرت عائشہ نبی ﷺ کی بیوی سے روایت کی۔ وہ کہتی تھیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے سامنے سویا کرتی اور میرے پاؤں آپ کے سامنے ہوتے۔ جب آپ سجدہ کرتے تو مجھے ہاتھ سے دباتے اور میں اپنے پاؤں سکیڑ لیتی۔ اور جب کھڑے ہوتے تو اُن کو پھیلا دیتی۔ کہتی تھیں کہ ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوتے تھے۔
ʿĀʾishah (r.a), the wife of the Prophet (sa), narrated: ‘I would sleep in front of the Messenger of Allāh (sa) and my legs would be in front of him. When he went into sujūd, he would gently nudge me and I would pull my legs back, and when he stood up, I would extend them.’ She added: ‘During that time, houses had no lamps.’
ہم سے یحیٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: مجھے عروہ نے بتلایا کہ حضرت عائشہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ اپنی بیوی کے بچھونے پر نماز پڑھا کرتے اور وہ آپ کے اور قبلہ کے درمیان آپ کے سامنے اس طرح پڑی ہوتیں جس طرح کہ جنازہ.
ʿUrwah narrated that ʿĀʾishah (r.a) told him that the Messenger of Allāh (sa) would pray on the bed of his wife, and she would be lying between him and the Qiblah like a dead body at a funeral.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے یزید سے، یزید نے عِراک سے، عِراک نے عروہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نماز پڑھ رہے ہوتے۔ اور حضرت عائشہ آپ کے اور قبلہ کے درمیان اس بستر پر جس پر وہ دونوں سویا کرتے تھے چوڑائی کے رخ سامنے لیٹی ہوتیں۔
(تشریح)ʿUrwah narrated that the Prophet (sa) would pray on the bed on which he and ʿĀʾishah (r.a) slept, while she would be lying between him and the Qiblah.
ہم سے ابوالولید ہشام بن عبدالملک نے بیان کیا، کہا: بشر بن مفضل نے ہم سے بیان کیا، کہا: غالب قطان نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے بکر بن عبداللہ سے، بکر نے حضرت انس بن مالک سے روایت کی۔ وہ کہتے تھے کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے اور ہم میں سے کوئی شدتِ گرمی کی وجہ سے سجدہ کی جگہ میں کپڑے کا کنارہ رکھ لیتا۔
Anas ibn Mālik (r.a) narrated: ‘We would pray with the Prophet (sa) and one of us would place the end of his garment at the spot of prostration due to intense heat.’
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابو مسلمہ سعید بن یزید ازدی نے ہمیں بتلایا، کہا: میں نے حضرت انس بن مالک سے پوچھا کہ آیا نبی ﷺ اپنے جوتوں سمیت نماز پڑھا کرتے تھے؟ کہا: ہاں۔
Abū Maslamah Saʿīd ibn Yazīd al-Azdī narrated: ‘I asked Anas ibn Mālik (r.a): “Did the Prophet (sa) offer Prayer in his shoes?” He replied: “Yes”.’
ہم سے آدم نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اعمش سے روایت کی۔ کہا: میں نے ابراہیم نخعی سے سنا۔ وہ ہمام بن حارث سے روایت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت جریر بن عبد اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا۔ پھر وضو کیا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔ پھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی۔ آپ سے پوچھا گیا تو کہا: میں نے نبی ﷺ کو دیکھا آپ نے ایسا ہی کیا تھا۔ ابراہیم نے کہا: یہ حدیث ان کو اچھی معلوم ہوتی تھی۔ کیونکہ حضرت جریر ان لوگوں میں سے تھے جو آخر میں مسلمان ہوئے۔
Hammām ibn al-Ḥārith narrated: ‘I saw Jarīr ibn ʿAbd Allāh urinating, then performing wuḍūʾ and wiping over his socks. Then he stood up and offered Prayer. When asked about it, he replied: “I observed the Prophet (sa) doing the same”.’ Ibrāhīm added: ‘And this pleased them because Jarīr was among those who embraced Islām towards the end.’
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا۔ کہا کہ ابو اسامہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے مسلم سے، مسلم نے مسروق سے، مسروق نے حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو وضو کرایا۔ آپ نے اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا اور نماز پڑھی۔
(تشریح)Al-Mughīrah ibn Shuʿbah narrated: ‘I assisted the Prophet (sa) in performing ablution, and he wiped over his leather socks before offering Prayers.’