بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 35 hadith
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم کیسے ہوگے جب ابن مریم تم میں نازل ہوں گے اور تم ہی میں سے تمہارے امام ہوں گے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ
تم میں سے جو زندہ رہے گا وہ (انشاء اللہ تعالیٰ) عیسیٰ بن مریم کا زمانہ پائے گا وہی امام مہدی اور حکم و عدل ہو گا جو صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا وہ گھڑی نہیں آئے گی جب تک کہ عیسیٰ بن مریم نازل ہوں انصاف کرنے والے حکم اور عدل کرنے والے امام کے طور پر۔ وہ صلیب کو توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ موقوف کریں گے اور مال کثرت سے ہو جائے گا یہاں تک کہ کوئی اس کو قبول نہ کرے گا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے قریب ہے کہ ابن مریم تم میں نازل ہوں، عادل حَکَم ہو کر وہ صلیب کو توڑیں گے اور خنزیر کو قتل کریں گے اور جنگ موقوف کریں گے اور مال اس بہتات سے ہوگا کہ کوئی اس کو قبول نہ کرے گا اور حالت یہ ہوگی کہ ایک سجدہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہوگا۔ یہ حدیث بیان کرکے حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے: اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: اہل کتاب میں سے ایک بھی نہیں جو اس (واقعہ) پر اپنی موت سے پہلے ایمان نہ لاتا رہے اور وہ قیامت کے دن ان پر گواہ ہو گا (النساء: 159)۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا عیسیٰ نازل ہوں گے خنزیر کو قتل کریں گے۔ صلیب کو توڑیں گے یعنی عیسائیت کا ابطال کریں گے ان کی خاطر نمازیں جمع کی جائیں گی، وہ مال دیں گے لیکن کوئی قبول نہیں کرے گا، خراج ختم کر دیں گے۔ الروحاء نامی مقام پر اتریں گے اور وہاں سے حج اور عمرہ کا احرام باندھیں گے۔ (یعنی آپ کا مقصد بعثت اور قبلہ توجہ کعبہ کی عظمت اور اس کی حفاظت ہو گا)۔
حضرت ابوھریرہؓ نے بیان کیا کہ نبیﷺ نے فرمایا خبردار رہو کہ عیسیٰ بن مریم (مسیح موعود) اور میرے درمیان کوئی نبی اور رسول نہیں ہو گا۔ خوب سن لو کہ وہ میرے بعد میری امت میں میرا خلیفہ ہو گا۔ وہ ضرور دجال کو قتل کرے گا۔ صلیب (یعنی صلیبی عقیدہ) کو پاش پاش کر دے گا اور اس وقت میں (مذہبی) جنگوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ یاد رکھو جسے بھی ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہو وہ انہیں میرا سلام ضرور پہنچائے۔
حضرت ابوھریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا خبردار رہو کہ عیسیٰ بن مریم (مسیح موعود) اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں ہو گا۔ خوب سن لو کہ وہ میرے بعد میری امت میں میرا خلیفہ ہو گا۔ وہ ضرور دجال کو قتل کرے گا۔ صلیب (یعنی صلیبی عقیدہ) کو پاش پاش کر دے گا اور جزیہ ختم کر دے گا (یعنی اس کا رواج اٹھ جائے گا کیونکہ) اس وقت میں (مذہبی) جنگوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ یاد رکھو جسے بھی ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہو وہ انہیں میرا سلام ضرور پہنچائے۔
حضرت عبداللہ بن عمروؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مسیح جب نزول فرما ہوں گے تو شادی کریں گے، ان کی (بشارتوں کی حامل) اولاد ہو گی (دعوی ماموریت کے بعد) پینتالیس 45 سال کے قریب رہیں گے پھر فوت ہوں گے اور میرے ساتھ میری قبر میں دفن ہوں گے۔ پس میں اور مسیح ابو بکرؓ اور عمرؓ کے درمیان ایک قبر سے اٹھیں گے (یعنی روحانیت اور مقصد بعثت کے لحاظ سے ہم چاروں کا وجود متحد الصفات اور ایک ہو گا)۔
نوٹ:۔
عِيْسَى عَلَيه السَّلامُ يَنْزِلُ فِيْنَا حكماً مِنْ غَيْرِ تَشْرِيْعٍ وَ هُوَ نَبِيٌّ بِلَا شَكٍّ
(فتوحات مکیہ، وصل فی اختلاف الصلاۃ جلد 1 صفحہ 662)
عیسیٰ علیہ السلام ہم میں نازل ہوں گے بغیر کسی شریعت کے۔ لیکن وہ بلاشک نبی ہیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے عنقریب تم میں ابنِ مریم ﷺ نازل ہوں گے منصف حکم کی حیثیت سے ، وہ صلیب کو توڑیں گے اور خنزیر قتل کریں گے اور جزیہ موقوف کریں گے اور مال زیادہ ہو جائے گا یہاں تک کہ کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔