بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 37 hadith
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہﷺ کے صاحبزادے حضرت ابراہیمؓ کی وفات ہوئی تو رسول اللہﷺ نے اُن کی نماز جنازہ پڑھی اور فرمایا جنّت میں اس کے لئے دُودھ پلانے والی ہے اور اگر وہ زندہ رہتا تو سچا نبی ہوتا اور اگر وہ زندہ رہتا تو اس کے قبطی ماموں آزاد ہو جاتے اور کبھی کوئی قبطی غلام نہ بنایا جاتا۔
روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ابو بکرؓ اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔
روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ابو بکرؓ اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔
روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ابو بکرؓ اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔
حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ تمہارے اس زمانہ سے بہتر زمانہ اچھے اثرات کے لحاظ سے مجھے نظر نہیں آتا البتہ اگر کوئی نبی آئے تو اس کے زمانہ کی برکات کی اور بات ہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایسا مجدد بھیجے گا جو اس امت کے دین کی تجدید کرے گا۔ یعنی امت میں جو بگاڑ پیدا ہو گیا ہو گا اس کی اصلاح کرے گا اور دین کی رغبت اور اس کے لئے قربانی کے جذبہ کو بڑھا دے گا۔
حضرت عقبہ بن عامرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ نبی ہوتے۔ (یعنی حضرت عمرؓ میں ملکات نبوت اور فیض رسالت موجود ہیں۔ بعض نے ’’بَعْدِي‘‘ کے معنے ’’میری بجائے‘‘ کئے ہیں)
حضرت علیؓ بیان کرتے ہیں کہ جب (آنحضرتﷺ کے صاحبزادے ( حضرت ابراہیمؑ فوت ہوئے تو نبیﷺ نے ان کی والدہ ماریہؓ کو جنازہ تیار کرنے کا پیغام بھیجا۔ چنانچہ انہوں نے صاحبزادہ ابراہیمؑ کو غسل دیا، کفن پہنایا، حضور علیہ السلام اپنے صحابہ ؓ کے ساتھ جنازہ باہر لائے۔ قبرستان میں دفن کیا اور پھر قبر پر ہاتھ رکھ کر فرمایا خدا کی قسم یہ نبی ہے نبی کا بیٹا ہے۔
حضرت علیؓ بیان کرتے ہیں کہ جب نبیﷺ کے صاحبزادے ابراہیمؑ فوت ہوئے تو رسول اللہﷺ نے حضرت علی بن ابی طالبؓ کو ان کی والدہ ماریہؓ کے پاس بھیجا اور وہ ایک بالا خانہ میں تھیں۔ چنانچہ انہوں نے صاحبزادہ ابراہیمؑ کو ایک طشت میں اٹھایا اور اپنے سامنے گھوڑے پر رکھ لیا۔ پھر انہیں لے کر نبیﷺ کے پاس آئے۔ انہیں غسل دیا اور کفن پہنایا اور انہیں لے کر قبرستان گئے اور صحابہ بھی ساتھ تھے۔ قبرستان میں انہیں دفن کیا اور پھر قبر پر ہاتھ رکھ کر فرمایا خدا کی قسم یہ نبی ہے نبی کا بیٹا ہے۔