بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 9 of 29 hadith
حضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا تم میں سے بہترین لوگ اذان دیں اور تم میں سے قرآن کے عالم تمہاری امامت کرائیں۔
حضرت انس بن مالک ؓنے بیان کیا کہ لوگوں نے کسی ایسی چیزکی تلاش کی جسے وہ نماز (کے وقت) کی علامت بنا کر اطلاع دے سکیں۔ حضرت بلالؓ کو حکم دیا گیا کہ اذان( کے الفاظ کو) دو دو دفعہ کہیں اور اقامت کو ایک ایک دفعہ کہیں۔
حضرت انسؓ نے بیان کیا کہ حضرت بلالؓ کو حکم دیا گیا کہ اذان( کے الفاظ کو) دو دو دفعہ کہیں اور اقامت کو ایک ایک دفعہ کہیں۔
حضرت سعدؓ_ جو رسول اللہ ﷺ کے مؤذن تھے ٭ _ سے روایت ہے کہ حضرت بلالؓ کی اذان کے کلمات دو دو باراوراقامت کے ایک ایک بارتھے۔
نبی ﷺ کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو رافع ؓ نے بیان کیا کہ میں نے حضرت بلالؓ کو رسول اللہ ﷺ
حضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جو ثواب کی نیت رکھتے ہوئے سات سال اذان دے ، اللہ اُس کے لئے آگ سے برا ء ت لکھ دیتا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو بارہ سال اذان دے ، اُس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے ، ہر روز اُس کی اذان کے بدلے میں ساٹھ نیکیاں لکھی جائیں گی اور ہر اقامت کے لئے تیس نیکیاں ۔
ابو شَعثاء نے بیان کیاہم مسجد میں حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دی اور ایک شخص مسجد سے جانے کے لئے اُٹھا تو حضرت ابوہریرہؓ نے اپنی نظروں سے اس کا پیچھا کیا حتی کہ وہ مسجد سے نکل گیا۔ اس پر حضرت ابوہریرہؓ نے کہا کہ جہاں تک اس(شخص) کا تعلق ہے تو اس نے حضر ت ابو القاسم ﷺ کی نافرمانی کی ہے۔
حضرت عثمان بن عفان ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاجس کو اذان نے مسجد میں پایا پھر وہ بلا ضرورت(مسجد سے) نکلا اور اس کا واپس آنے کا ارادہ نہیں تو وہ منافق ہے ۔