بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 266 hadith
حضرت علی ؓنے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھ پر جھوٹ نہ بولو، کیوں کہ مجھ پر جھوٹ بولنا آگ میں داخل کرتا ہے ۔
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مجھ پر جھوٹ بولا _میرا خیال ہے فرمایا’’ارادۃً ‘‘ _وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنالے ۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جس نے مجھ پر عمدًا جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنا لے ۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاجس نے میری طرف کوئی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنالے ۔
حضرت ابو سعید ؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جس نے مجھ پرارادۃً جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں بنالے ۔
حضرت علی ؓ نے بیان فرمایا کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے میری طرف کوئی حدیث منسوب کی اوروہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دوجھوٹ بولنے والوں میں سے ایک ہے ۔
حضرت عبد اللہ بن زبیر ؓ نے بیان کیاکہ میں نے حضرت زبیر بن عوام ؓسے پوچھاکیا وجہ ہے کہ میں آپ کو رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنتاجیسا کہ میں حضرت ابن مسعود ؓ اور
حضرت سمرہ بن جندب ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا جس نے کوئی حدیث میری طرف منسوب کی جس کے بارے میں اُسے علم ہے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دوجھوٹوں میں سے ایک ہے۔
حضرت علیؓ نے بیان فرما یاکہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے میری طرف منسوب کرکے کوئی حدیث روایت کی اور وہ جانتا ہے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دو جھوٹ بولنے والوں میں سے ایک ہے ۔