بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 39 hadith
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب گرمی شدید ہو تو نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے۔
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب گرمی شدید ہو تو ظہر ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے۔
حضرت ابو سعید ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ظہر کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے۔
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز ظہر دوپہر کو پڑھا کرتے تھے۔ آپؐ نے ہمیں فرمایا نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے۔
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ظہر کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو۔
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ عصر کی نماز پڑھتے تھے جبکہ سورج ابھی بلند اور روشن ہوتا اور جانے والا عوالی جاتا اور سورج ابھی بلند ہوتا۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ نبی ﷺ نے نمازِ عصر پڑھی جبکہ سورج کی روشنی میرے حجرہ میں تھی اور سایہ ابھی اس (کی دیوار) پر نہیں چڑھا تھا۔
حضرت علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خندق کے دن فرمایا اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے کیونکہ انہوں نے ہمیں صلاۃ وسطیٰ (درمیان میں آنے والی نماز) سے روکے رکھا۔
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس کی عصر کی نماز رہ گئی تو گویا اُس کے اہل اور اس کا مال برباد ہو گئے۔
حضرت عبد اللہ ؓ نے بیان کیا کہ مشرکوں نے نبی ﷺ کو نماز عصر کی ادائیگی سے روک دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا انہوں نے ہمیں صلوٰۃ وسطیٰ (درمیان میں آنے والی نماز) سے روکا۔ اللہ اُن کی قبروں اور گھروں کو آگ سے بھر دے۔