بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا اہل قباء کے بارے میں آیت نازل ہوئی فِیْہِ رِجَالٌ یُحِبُّوْنَ اَنْ یَتَطَھَّرُوْا وَاللَّہُ یُحِبُّ الْمُطَّھِّرِیْنَ٭(ترجمہ) اس میں ایسے مرد ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ وہ پاک ہو جائیں اور اللہ پاک بننے والوں سے محبت کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں وہ پانی سے استنجاء کرتے تھے اُن ہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی ۔
ابراہیم بن جریر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ درختوں کے جھنڈمیں داخل ہوئے اور قضائے حاجت کی۔حضرت جریرؓ آپؐ کے پاس پانی کی چھاگل لے کر آئے ،آپؐ نے اس سے صفائی کی اور اپنے ہاتھ کو مٹی سے مَلا ۔
حضرت جابرؓنے بیان کیا کہ ہمیں نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہم اپنے مشکیزوں کے منہ باندھا کریں اورہم اپنے برتنوں کو ڈھانک کر رکھیں۔
حضرت ابن عباسؓ نے بیا ن کیا کہ رسول اللہ ﷺ اپنے وضوء کا انتظام کسی کے سپرد نہ فرماتے تھے اور نہ ہی صدقہ میں جو آپؐ دیا کرتے تھے اور یہ کام آپؐ خود ہی کر لیا کرتے تھے ۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جب تم میں سے کسی کے برتن میں سے کتا پی لے تووہ اُسے سات بار دھوئے۔
حضرت عبد اللہ بن مغفلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اُسے چاہئے کہ اسے سات بار دھوئے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قضائے حاجت کی ، پھر برتن سے پانی لے کر صفائی کی پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا۔
ابو رزین نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کو اپنے ماتھے پر ہاتھ مارتے دیکھا ۔ وہ کہہ رہے تھے ، اے اہل عراق! تم سمجھتے ہو کہ میں رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھ رہا ہوں ، اس سے تمہیںآرام حاصل ہو اور مجھ پر گناہ ہو ، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو وہ اُسے( برتن کو ) سات بار دھوئے۔