بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ دو نئی قبروں کے پاس سے گزرے ۔ آپؐ نے فرمایا وہ دونوں عذاب دئیے جارہے ہیں اور وہ کسی بڑی بات کی وجہ سے عذاب نہیں دئیے جارہے بلکہ ان میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلی کھاتاپھرتا تھا ۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاعذابِ قبر زیادہ تر پیشاب (میںاحتیاط نہ کرنے )کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپؐ بیت الخلاء سے نکلے ہوں اور پانی استعمال نہ کیا ہو ۔
حضرت مہاجربن قُنفُذبن عُمَیربن جُذعَان ؓ بیان کرتے ہیں کہ مَیں نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ وضو کر رہے تھے، میں نے آپؐ کو سلام کیا اور آپؐ نے مجھے جواب میں سلام نہیں کہا۔ جب آپؐ وضو سے فارغ ہوئے ، آپؐ نے فرمایا مجھے تمہیں سلام کا جواب دینے میں اس امر کے علاوہ کوئی امر مانع نہیں تھا کہ میں بے وضو تھا ۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس سے گزرا اور آپؐ اُس وقت پیشاب کر رہے تھے ۔ اُس آدمی نے آپؐ کو سلام کیا ، مگر آپؐ نے اُسے جواب نہ دیا۔جب آپؐ فارغ ہوئے آپؐ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین ٭پر مارا اور تیمم کیا پھر اُس کے سلام کا جواب دیا ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ ؓسے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس سے گزرا اور آپؐ پیشاب کر رہے تھے ۔ اُس نے آپؐ کو سلام کیا ، اُس کو آپؐ نے فرمایا جب تم مجھے اس حالت میں دیکھو تو مجھے سلام نہ کیا کرو۔ اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمہیں جواب نہ دے سکوں گا۔
حضرت ابو ایوب انصاریؓ اور حضرت جابر بن عبد اللہؓ اور حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی فِیْہِ رِجَالٌ یُحِبُّوْنَ اَنْ یَتَطَھَّرُوْا وَاللَّہُ یُحِبُّ الْمُطَّھِّرِیْنَ ٭ (ترجمہ) اس میں ایسے مرد ہیں جو خواہش رکھتے ہیں کہ وہ پاک ہو جائیں اور اللہ پاک بننے والوں سے محبت کرتا ہے۔رسول اللہ ﷺنے فرمایا اے انصارؓ کے گروہ! یقینااللہ تعالیٰ نے طہارت کے معاملہ میں تمہاری تعریف کی ہے۔تمہاری طہارت کیا ہے؟ انہوں نے کہاہم نماز کے لئے وضو کرتے اور جنابت کی وجہ سے غسل کرتے اور پانی سے استنجا کرتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایاتویہ بات ہے۔ تم اس کو لازم پکڑے رکھو۔
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ (قضائے حاجت کے بعد) صفائی کے لئے تین دفعہ پانی سے صفائی کرتے تھے۔حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ ہم نے بھی اسی طریق کو اختیار کیا اور اُسے ہم نے علاج اور موجب پاکیزگی پایا ۔