بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت کبشہ بنت کعب سے روایت ہے جو حضرت ابو قتادہؓ کے ایک بیٹے کی بیوی تھیں ، وہ حضرت ابوقتادہؓ کو وضو کراتے ہوئے پانی انڈیل رہی تھیں ، ایک بلی پانی پینے کوآئی۔انہوں(حضرت ابوقتادہ ؓ) نے اُس کے لئے برتن جھکا دیا۔ (وہ کہتی ہیں) میں اُن کی طرف دیکھنے لگی۔انہوں(حضرت ابو قتادہؓ) نے کہا اَے میری بھتیجی ! تم تعجب کر رہی ہو؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ یہ ناپاک نہیں ہے یہ تو(تم پر) گھومنے پھرنے والی ہیں ۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے وضو کیا کرتے تھے ، اور بلی اُس میں سے پانی پی چکی ہوتی تھی ۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ بلی نماز نہیں توڑتی ، کیونکہ وہ گھر کی اشیاء میں سے ہے ۔
حضرت ابن عباسؓ نے بیان کیا کہ نبی
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی ازواج میں سے کسی نے غسل جنابت کیا اور نبی ﷺ
حضرت حکم بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے منع فرمایا ہے کہ مرد، عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے ۔
حضرت علیؓ نے بیان کیاکہ نبی ﷺ اور آپؐ کے اہل ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے اور ایک دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل نہیں کیا کرتے تھے ۔
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ نے بیان فرمایاکہ نبی ﷺ نے اُن کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا ۔
حضرت عبد اللہ بن سرجسؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ آدمی عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے نہائے اور عورت مرد کے بچے ہوئے پانی سے۔سوائے اس کے کہ اکٹھے شروع کریں۔ ابو عبد اللہ بن ماجہ کہتے ہیں کہ پہلی بات صحیح ہے اور دوسری وہم ہے ۔٭
حضرت عائشہ ؓ نے بیان کیاکہ میں اور رسول اللہ ﷺ دونوں ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے ۔