بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابو سعید ؓ اپنے والد سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺنے فرمایا اُس کا وضو نہیں جو اس پر اللہ کا نام نہ لے ۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے ایک ہی چلّو سے کلّی بھی کی اور ناک میں پانی چڑھاکر صفائی کی٭ ۔
حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور ایک ہی چلّو سے تین بار کلی کی اور تین بار استنشاق کیا ۔
حضرت عبد اللہ بن زید انصاریؓ نے بتایا کہ ہمارے پاس رسول اللہ
حضرت سعید بن زید ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا اس کی نماز نہیں جس کا وضو نہیں اور اُس کا وضو نہیں جو وضوء کرتے وقت اللہ کانام نہ لے ۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اُس کی نماز نہیں جس کا وضو نہیں اور اس کا وضو نہیں ، جو وضو کرتے وقت اللہ کا نام نہ لے۔
حضرت سہل بن سعد الساعدی ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا اُس کی نماز نہیں جس کا وضو نہیں اور اُس کا وضو نہیں جو اس پر اللہ کا نام نہیں لیتا اُس کی نماز نہیں جو نبی ﷺ پر درود نہیں بھیجتا ، اُس کی نماز نہیں جو انصار ؓسے محبت نہیں کرتا ۔
حضرت عائشہ ؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے وضو میں جب وضو فرماتے اور کنگھی کرنے میں جب کنگھی فرماتے اور جوتا پہننے میں جب جوتا پہنتے۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جب تم وضو کرو تو دائیں طرف کے اعضاء سے شروع کرو ۔
حضرت سلمہ بن قیس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا جب تم وضو کرو تو ناک صاف کرو اور استنجا کرو تو طاق ڈھیلے لو ۔