بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت لقیط بن صبرہ ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ !مجھے وضو کے بارے میں بتائیے۔ آپؐ نے فرمایا وضو مکمل کرو اورناک میں خوب اچھی طرح پانی چڑھا کر صاف کروسوائے اس کے کہ تم روزہ دار ہو ۔
ثابت ابن ابی صفیۃ ثمالی نے کہا کہ میں نے ابو جعفر سے پوچھا آپ سے حضرت جابرؓ بن عبد اللہؓ کی یہ روایت بیان کی گئی ہے نبی
حضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺکو دیکھا ۔آپؐ نے ایک ایک چلّو لے کر وضو کیا۔
حضرت عمر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو غزوہ تبوک میں دیکھا ۔آپؐ نے وضو کیا اورایک ایک بار( اعضاء دھوتے ہوئے) وضو کیا ۔
مطلب بن عبداللہ بنحَنْطَبْ، حضرت ابن عمرؓ کے بارہ میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے وضو کیا تین تین بار(اعضاء دھوکر) اور انہوں نے اس (بات) کو نبی ﷺ تک پہنچایا۔
حضرت عائشہ ؓ اورحضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے کہ نبی ﷺنے وضوکیاتین تین بار (اعضاء دھوکر )۔
حضرت عبداللہ بن ابی اوفٰی نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ۔آپؐ نے وضو کیا تین تین بار( اعضاء دھو کر) اوراپنے سر کا مسح ایک بارکیا ۔
حضرت ابن عباس ؓنے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ناک دو یا تین مرتبہ اچھی طرح سے صاف کرو۔
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو وضو کرے ، وہ ناک کو اچھی طرح سے صاف کرے اور جو استنجے کے لئے ڈھیلے لے ،وہ طاق لے۔
شقیق بن سلمہ نے کہا کہ میں نے حضرت عثمانؓ اورحضرت علیؓ کو دیکھا۔ آپ دونو ں نے وضوکیاتین تین بار(اعضاء دھو کر) اور وہ دونوں فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ کا وضو اس طرح تھا ۔