بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابن الفراسی ؓ نے بیان کیا کہ میں شکار کیا کرتا تھا اور میرا ایک مشکیزہ تھا اور میں اس میں پانی رکھتا تھا اورمیں نے سمندر کے پانی سے وضو کیا، اور جب اس کا ذکر میں نے رسول اللہ ﷺ سے کیا آپ ؐنے فرمایا اس کا پانی پاک ہے،حلال ہے اس کا مرا ہوا۔
حضرت رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ ؓنے بیان کیا کہ میںنبی
حضرت صفوان بن عسالؓ نے بیان کیا کہ میں نے نبی ﷺ کے وضو کے لئے سفرو حضر میں پانی انڈیلا ۔
حضرت اُمّ عیاشؓ جو حضرت رقیہؓ بنت رسول اللہ
حارث نے بیان کیا کہ حضرت علیؓ نے پانی منگوایا اور اپنے ہاتھ برتن میں داخل کرنے سے پہلے دھوئے ۔ پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سے سمندر کے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ آپؐ نے فرمایا اس کا پانی پاک ہے، حلال ہے اس کا مرا ہوا ۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ اپنی ضرورت کے لئے باہر تشریف لے گئے۔جب آپؐ واپس تشریف لائے ۔میں چھاگل لئے ہوئے آپؐ کو مِلا۔ میں نے آپؐ کے لئے پانی انڈیلا۔ آپؐ نے ہاتھ دھوئے ۔ پھر اپنا چہرہ دھویا ، پھر اپنے بازو دھونے لگے، چونکہ آپؐ کا جبہ تنگ تھا۔ آپؐ نے ان دونوں کو جبہ کے نیچے سے نکالا اور ان دونوں (بازو )کو دھویا ،اپنے موزوں پر مسح کیا ۔ پھر ہمیں نماز پڑھائی ۔
حضرت ابو ہریرہ ؓبیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی رات کو بیدار ہو ، تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے ، جب تک کہ اُس پر دو یا تین مرتبہ پانی نہ ڈال لے کیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اُس کے ہاتھ نے رات کہاں بسر کی ۔
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے جب کوئی نیند سے بیدار ہو ،تووہ اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے ، جب تک اُسے دھو نہ لے۔