بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابو مالک اشعریؓ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ وضو کیا کرتے تھے تین تین بار (اعضاء دھو کر) ۔
حضرت رُبَیِّعِ بِنتِ مُعَوِّذِ بنِ عَفرَاءؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے وضو کیا تین تین بار(اعضاء دھو کر )۔
حضرت ا بن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جو وضو کررہا تھا۔آپؐ نے فرمایا اسراف نہ کرو، اسراف نہ کرو ۔
حضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے ہمیں پورے طور پر وضو کرنے کا حکم دیا ہے ۔
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے وضو کیا ، ایک ایک بار( اعضاء کو دھویا)پھر فرمایایہ وہ وضو ہے جس کے بغیر اللہ اپنے بندے سے نماز قبول نہیں کرتا ، پھر وضو کیا ، دو ، دو بار(اعضاء دھو کر) اور فرمایا یہ وضو میں قابلِ قدر وضو ہے۔ پھر وضو کیا ، تین ، تین بار(اعضاء دھو کر) اور فرمایا یہ سب سے کامل وضو ہے اور یہ میرا وضو ہے اور خلیل اللہ ابراہیم ؑکا وضو ہے اور جس نے اس طرح وضو کیا ، پھر اس سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا کی ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اور گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں‘‘اُس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھولے جاتے ہیں جس میں سے چاہے داخل ہو جائے۔
حضرت اُبی بن کعب ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے پانی منگوایااور وضو کیا،ایک ایک بار(اعضاء دھو کر) پھر فرمایا یہ وضو لازمی ہے یا فرمایا یہ لازمی وضو ہے جس نے ایساوضو نہ کیا، اللہ اُس کی نماز قبول نہیں کرتا ۔ پھر آپؐ نے وضو کیا دو ،دو بار(اعضاء دھوکر) پھر فرمایا یہ وضو ہے، جس نے ایساوضو کیا اللہ اُسے دوگُنا ثواب دے گا ۔ پھر آپؐ نے وضو کیا ۔ تین تین بار (اعضاء دھوکر) پھر فرمایا یہ میرا وضو ہے اور مجھ سے پہلے رسولوں کا وضو ہے ۔
حضرت ابی بن کعبؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاوضو کا ایک شیطان ہے ، جسے وَلَھَان کہا جاتا ہے ۔ پس تم پانی کے بارہ میں وسوسے ڈالنے والے سے بچو ۔
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ ایک اعرابی نبی ﷺ کے پاس آیا اور وضو کے بارے میں سوال کیا۔ آپؐنے اُسے تین،تین بار(اعضاء دھوکر) دکھلایا اور فرمایا یہ وضو ہے- جس نے اس سے زیادہ کیا، اُس نے غلطی کی یا زیادتی کی یا ظلم کیا۔
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ ؓکے ہاں رات بسر کی۔نبی ﷺ اُٹھے اور مشکیزہ سے (پانی لے کر) وضو کیا_ راوی اس کو ہلکا وضو بتاتے تھے_ میں بھی اُٹھا اور اُسی طرح کیا جیسے آپ ؐ نے کیا تھا ۔
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ وسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سعد ؓکے پاس سے گزرے اور وہ وضو کر رہے تھے ۔ آپؐ نے فرمایا یہ اسراف کیسا؟ سعد ؓنے عرض کیا کہ کیا کہ وضو میں بھی اسراف ہے ؟ آپؐ نے فرمایا ہاں، خواہ تو بہتی نہر پر ہی ہو ۔