بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابن عباس ؓ اپنی خالہ حضرت میمونہؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان فرمایاکہ جب آپؐ نے غسلِ جنابت کیا تو مَیں رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک کپڑا لے کر آئی۔ آپؐ نے کپڑا واپس کر دیا اور پانی کو (اپنے ہاتھوں سے) جھاڑنے لگے ۔
نبی
حضرت زینب بنت جحشؓ سے روایت ہے کہ اُن کے پاس پیتل کا ایک بڑا لگن تھا۔وہ کہتی ہیں کہ میں اس میں رسول اللہ
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک برتن میں سے وضو کیا۔
حضرت عبد اللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ
حضرت ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ آپؐ کی نیند یہ ہوتی اور آپؐ بیٹھے ہوئے ہوتے ۔ اُن کی مراد نبی ﷺ سے تھی۔
حضرت سلمان فارسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے وضو کیا اور اُونی جُبّہ جو آپؐ پر تھا اُسے اُٹھایا اور اپنے چہرے کو پونچھ لیا۔
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا۔پھر تین بار کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ اُس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐاس کے بندے اور اس کے رسولؐ ہیں ۔ اُس کے لئے جنت کے آٹھ دروازے کھولے جاتے ہیں ان میں جس سے چاہے داخل ہو۔
حضرت عمربن خطابؓ نے بیان کیا رسول اللہ ﷺنے فرمایاہر مسلمان شخص جووضو کرتا ہے اوراچھی طرح وضو کرتا ہے اور پھر یہ کہتا ہے میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں محمدؐ اس کے بندے اور اس کے رسو ل ؐہیں اُس کے لئے جنت کے آٹھ دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ان میں سے جس سے چاہے وہ داخل ہو۔
حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ سو جاتے یہاں تک کہ سانس کی آواز آنے لگتی۔پھر کھڑے ہوتے اور نماز پڑھتے اور وضو(تازہ) نہ کرتے۔ وکیع کہتے ہیں کہ ان کی مُراد یہ تھی کہ جب آپؐ سجدہ میں ہوتے۔