بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ آنکھ پیٹ کا بندھن ہے جو سو جائے اُسے چاہئے کہ وضوکرے ۔
حضرت صفوان بن عَسَّال ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ ہم اپنے موزے تین دن تک پیشاب ، پاخانہ اور نیند کی وجہ سے بے شک نہ اُتاریں سوائے جنابت کی حالت میں ۔ ٭
حضرت بُسرَۃ بنت صَفوَانؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی شرمگاہ کو چھوئے تو اُسے وضو کرنا چاہئے ۔
حضرت ابوایوبؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جو اپنی شرمگاہ کو چھوئے اُسے وضو کرنا چاہئے ۔
قیس بن طلق حَنَفِیَّ نے اپنے والد سے روایت کی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سناآپؐ سے شرمگاہ کو چھونے کے بارہ میں پوچھا گیا تو آپؐ نے فرمایا اس میں وضو نہیں ہے ،وہ تو تیرے (جسم کا ) حصہ ہی ہے ۔
حضرت ابو امامہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ سے شرمگاہ چھونے کے متعلق سوال کیا گیا۔ آپؐ نے فرمایا وہ تیرے (جسم کا) ٹکڑا ہے۔
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس چیز کو آگ چھوجائے تواُس( کے استعمال )کی وجہ سے وضو کرو ۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنی شرمگاہ کو چھوئے تو اُس پر وضو ہے۔
حضرت ام حبیبہؓ نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سناجو اپنی شرمگاہ کو چھوئے تو اُسے وضو کرنا چاہئے ۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جسے آگ نے بدل دیا ہو، اس (کے استعمال) کی وجہ سے وضو کرو۔حضرت ابن عباسؓ نے کہا کیا گرم پانی کے استعمال سے بھی میں وضو کروں؟ تو انہوں نے ان کو کہااے میرے بھتیجے! جب تم رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث سنو تو اُس کے بارہ میں مثالیں نہ دیا کرو ۔