بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت مِقدَام بن مَعدِیکرب ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے وضو کیا اور اپنے پیر تین تین بار دھوئے ۔
حضرت حَکَم بن سُفیَانَ ثَقَفِیِّ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاجب تو وضو کرے تو پانی چھڑکا کر۔ ٭
حضرت جابرؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور شرمگاہ پر پانی چھڑکا ۔ ٭
حضرت رُبَیِّع ؓ کہتی ہیں کہ میرے پاس حضرت ابن عباسؓ آئے اور مجھ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا _یعنی وہ حدیث جوحضرت رُبَیِّع ؓ نے بیان کی کہ رسول اللہ ﷺنے وضو کیا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے _ حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ لوگ( پاؤں )دھونے کے علاوہ (اور کچھ) نہیں مانتے اور میں اللہ کی کتاب میں (پاؤں پر) مسح کے علاوہ کچھ نہیں پاتا٭۔
حضرت ابو بردہؓ نے مسجد میں بیان کیا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفانؓ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی ﷺنے فرمایا جس نے وضو پورے طور پر کیا ، جیسے اللہ نے اس کے بارہ میں حکم دیا ہے تو فرض نمازیں کفارہ ہیں اُن (خطاؤں) کا جو ان (نمازوں) کے درمیان ہوتی ہیں ۔
حضرت رفَاعہ بن رافع ؓسے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺکے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپؐ نے فرمایا حقیقت یہ ہے کہ کسی کی نماز مکمل نہیں ہوتی یہاں تک کہ پوری طرح وضو کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اُس کو حکم دیا ہے۔ اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئے اور اپنے سرکا مسح کرے اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک (دھوئے )۔
حضرت اُسامہ بن زید بن حارثہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے جبریلؑ نے وضو سکھایا اور مجھے حکم دیا کہ اپنے کپڑے کے نیچے پانی چھڑکوں۔ اس وجہ سے کہ وضو کے بعد پیشاب کا کوئی قطرہ نکل گیا ہو۔٭
حضرت قیس بن سعد ؓ نے بیان کیا کہ ہمارے پاس نبی ﷺ تشریف لائے ۔ہم نے آپؐ کے لئے پانی رکھا، آپؐ نے غسل کیا ، پھر ہم آپ ؐکے لئے ایک چادر لائے جو ورس سے رنگی ہوئی تھی۔ آپؐ نے اُسے اپنے اوپر لپیٹ لیا گویا کہ میں اب بھی آپؐ کے شکم مبارک پر ورس کا رنگ دیکھ رہا ہوں ۔