بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 400 hadith
حضرت ابو ایوبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پانی ’’پانی‘‘ سے( واجب ہوتا) ہے ۔
حضرت ابی بن کعبؓ نے بیان کیا کہ شروع اسلام میں تو اجازت تھی پھر بعد میں ہمیں غسل کا حکم دیاگیا ۔
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اُن کے دادا سے روایت کرتے ہیںانہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاجب’’دو‘‘عضو مل جائیں اور حشفہ غائب ہوجائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے ۔
حضرت عبد اللہ بن ارقم ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء جانے کی ضرورت محسوس کرے اور نماز کھڑی ہوجائے تو اُس سے ابتداء کرے ۔
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایاکہ جب دونوں عضو مل جائیں تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔ میں نے اور رسول اللہ ﷺ نے یہ کیا تو ہم نے غسل کیا ۔
حضرت ابو السمحؓ نے بیان کیا میں نبی ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا ۔جب حضور ﷺ غسل کا ارادہ فرماتے تو ارشاد فرماتے میری طرف سے رخ پھیر لو تو میں اپنی گردن آپؐ کی طرف سے موڑ لیتااور کپڑا پھیلادیتا اور اس کے ذریعہ آپؐ کے لئے اوٹ کردیتا۔
عبد اللہ بن عبد اللہ بن نَوفَل نے بیان کیا کہ میں نے پوچھا کہ کیا رسول اللہ ﷺ نے کبھی سفر میں نفل ادا کئے ؟ میں نے کوئی ایسا نہ پایا جو مجھے بتاتا۔ ہاں حضرت ام ہانی بنت ابی طالبؓ نے مجھے بتایا کہ حضورؐ فتح( مکہ) کے سال تشریف لائے۔ آپؐ نے پردہ لگانے کا حکم دیا۔آپؐ کے لئے پردہ لگایا گیا اور آپؐ نے غسل فرمایااورآپؐ نے آٹھ رکعت نفل ادا کئے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا تم میں سے کوئی کھلے میدان میں غسل نہ کرے اور نہ چھت کے اوپر جب تک پردہ نہ ہو ، اگر وہ کسی کو نہیں دیکھتا تو اس کو تو دیکھا جا رہا ہے۔