بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 61 hadith
حضرت براء بن عازبؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں گھریلو گدھوں کا پکا ہوا یانہ پکا ہوا گوشت پھینک دینے کا ارشاد فرمایا پھر آپؐ نے ان کے کھانے کا کبھی ارشادنہیں فرمایا۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے سوسمار کھانے کے متعلق پوچھا۔ آپؐ نے فرمایا نہ میں اسے کھاتا ہوں نہ میں اسے حرام ٹھہراتا ہوں۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نہیں جانتا کہ رسول اللہﷺ نے ان کے کھانے سے صرف اس لئے منع فرمایا ہے کہ وہ لوگوں کی سواری کے کام آتے ہیں توآپؐ نے ناپسند فرمایا کہ ان کی سواری جاتی رہے یا آپؐ نے گھریلو گدھوں کے گوشت کو(ہی) خیبر کے دن حرا م فرمایاتھا۔
حضرت سلمہؓ بن اکوع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف نکلے پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر ان(مسلمانوں ) کو فتح دے دی۔ پس جب لوگوں نے اس شام جس دن فتح ہوئی تھی آگیں جلائیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ آگیں کیسی ہیں؟ تم کس چیز پر آگیں جلا رہے ہو؟ انہوں نے کہا گوشت پر۔ آپؐ نے فرمایا کس کے گوشت پر؟ انہوں نے کہا گھریلوگدھوں کے گوشت پر۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا انہیں انڈیل دو اور انہیں توڑ دو۔ ایک شخص نے عرض کیا یا ہم اسے گرادیں اور ان کو دھو لیں؟ آپؐ نے فرمایا اسی طرح کر لو۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب رسول اللہﷺ نے خیبر فتح کیا تو ہم نے بستی سے باہر گدھے پائے اور ہم نے ان میں سے کچھ پکایا تو رسول اللہﷺ کے منادی نے پکارا۔ غور سے سنو! یقینا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ تمہیں اس سے منع فرما تے ہیں کیونکہ یہ ناپاک شیطانی عمل ہے۔ تو ہانڈیاں ان کے ساتھ جو ان میں تھا الٹ دی گئیں جبکہ وہ اُبل رہی تھیں۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب خیبر کا دن تھا ایک آنے والا آیا اور اس نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! گدھے کھائے گئے۔ پھرایک اور آیااور اس نے کہا گدھے ختم کر دئیے گئے۔ تو رسول اللہﷺ نے حضرت ابو طلحہؓ کو حکم دیا تو انہوں نے پکارا یقینا اللہ اور اس کا رسولؐ تمہیں گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں وہ ناپاک یا کہا نجس ہے۔ راوی کہتے ہیں ہانڈیاں جو کچھ اُن میں تھا کے ساتھ الٹ دی گئیں۔
حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خیبر کے دن گھریلو گدھو ں کے گوشت سے منع فرمایا اور گھوڑوں کے گوشت کی اجازت دی۔
حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں ہم نے خیبر کے زمانہ میں گھوڑوں اور گورخر کا گوشت کھایا اور نبیﷺ نے گھریلو گدھے (کا گوشت کھانے) سے منع فرمایا ہے۔
حضرت اسماءؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں ہم نے رسول اللہﷺ کے زمانہ میں ایک گھوڑے کو ذبح کیا اور ہم نے اسے کھایا۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ سے سوسمارکے بارہ میں پوچھا گیا۔ آپؐ نے فرمایا نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ ہی اسے حرام ٹھہراتا ہوں۔