بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 45 hadith
حضرت سمرہؓ بن جندب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اپنے لڑکے کا نام رباح، یسار، افلح اور نافع نہ رکھو۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ کی ایک بیٹی تھی جسے عاصیہ کہا جاتا تھا۔ رسول اللہﷺ نے اس کا نام جمیلہ رکھا۔
حضرت سمرہؓ بن جندب سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ چار کلمات اللہ کو سب سے پیارے ہیں۔ سُبْحَانَ اللَّہِ، اَلْحَمْدُلِلَّہِ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہ ُ اور اَللَّہُ اَکْبَر۔ ان (کلمات)میں سے جس سے بھی شروع کرو تو کوئی حرج نہیں۔ اپنے لڑکے کا نام یسار، رباح، نجیح اور افلح نہ رکھو، کیونکہ جب تم کہو گے کہ کیا وہ یہاں ہے اور وہ نہ ہوگا تو وہ کہے گا نہیں۔ پس یہ چار(نام)ہیں ان پرمیری طرف سے ہرگز اضافہ مت کرو۔
حضرت جابرؓ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے اس سے منع کرنے کا ارادہ فرمایا کہ یعلیٰ، برکہ، افلح، یسار اور نافع اور اس طرح کے نام رکھے جائیں لیکن پھر میں نے دیکھا کہ آپؐ ان سے (منع کرنے سے)خاموش رہے اور آپؐ نے کچھ نہیں فرمایا پھر رسول اللہﷺ کا وصال ہوگیا اور آپؐ نے اس سے منع نہ فرمایا۔ پھر حضرت عمرؓ نے اس سے منع کرنے کا ارادہ فرمایا پھر رہنے دیا۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے عاصیہ کے نام کو بدل دیا اور فرمایا تم جمیلہ ہو۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضرت جویریہؓ کا نام برّہ تھا۔ رسول اللہﷺ نے ان کا نام بدل کر جویریہؓ رکھ دیا اور آپؐ ناپسند کرتے تھے کہ یہ کہا جائے کہ آپؐ برّہ کے پاس سے باہر گئے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضرت زینبؓ کا نام بَرّہ تھا۔ کہا گیاکہ(گویا)وہ اپنے تئیں پاک ٹھہراتی ہے۔ رسول اللہﷺ نے ان کا نام زینبؓ رکھ دیا۔
زینب بنت امّ سلمہ کہتی ہیں کہ میرا نام بَرّہ تھا تو رسول اللہﷺ نے میرا نام زینب رکھ دیا۔ نیز انہوں نے کہا کہ حضرت زینبؓ بنتِ جحش کا نام بَرّہ تھا۔ آپؐ کے پاس آئیں تو آپؐ نے ان کا نام زینبؓ رکھ دیا۔
محمد بن عمرو بن عطاء سے روایت ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کا نام برّہ رکھا۔ تو حضرت زینب بنت ابی سلمہؓ نے مجھے کہا کہ رسول اللہﷺ نے اس نام سے منع فرمایا ہے۔ میرا نام برّہ رکھا گیا تھا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایااپنے آپ کو نیک نہ ٹھہراؤ۔ اللہ تم میں سے نیکوں کو خوب جانتا ہے۔ لوگوں نے عرض کیا اس کا کیا نام رکھیں؟ آپﷺ نے فرمایا اس کا نام زینب رکھ دو۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا یقینا اللہ کے نزدیک سب سے برا نام اس شخص کا ہے جو اپنا نام مَلِکَ الْاَمْلَاک رکھتا ہے۔ ابن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں مزید کہا کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی مالک نہیں ہے۔ سفیان کہتے ہیں جیسے شہنشاہ۔ احمد بن حنبل نے کہا کہ میں نے ابو عمر سے أَخْنَعَ کے (معنی کے) بارہ میں پوچھا تو انہوں نے کہا أَوْضَعَ یعنی بدترین۔