بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 5 of 45 hadith
حضرت سہل بن سعدؓ انصاری بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ کے (گھر کے) دروازے کے سوراخ سے جھانکا اور رسول اللہﷺ کے پاس ایک سرخارہ تھا جس سے آپؐ اپنے سر میں کنگھی فرما رہے تھے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے اس سے فرمایااگر مجھے پتہ ہوتا کہ تودیکھ رہا ہے تو میں تیری آنکھ میں یہ مارتا۔ اللہ نے اجازت لینانظر ہی کی وجہ سے تو رکھاہے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جو لوگوں کے گھر بغیر ان کی اجازت کے جھانکے تو اُن کے لئے جائز ہے کہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص بغیر اجازت کے تجھے جھانک کردیکھے اور تو کنکر مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دے تو تیرے پر کوئی گناہ نہیں ہے۔
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبیﷺ کے ایک حجرہ میں جھانکا تو نبیﷺ بال کاٹنے کاآلہ لے کر اس کی طرف گئے۔ گویا میں رسول اللہﷺ کو اس کی تلاش میں جاتے دیکھ رہا ہوں تا آپؐ خاموشی سے اس کی طرف جاکر اُسے چبھوئیں۔
حضرت جریر بن عبداللہؓ کہتے ہیں میں نے رسول اللہﷺ سے اچانک نظر پڑنے کے بارہ میں پوچھا تو آپؐ نے مجھے فرمایا کہ میں اپنی نظر ہٹا لوں۔