بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 74 hadith
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ آل محمدﷺ نے کبھی متواتر دودن جو کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی یہانتک کہ رسول اللہﷺ کی وفات ہوگئی۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ آل محمدﷺ نے کبھی تین دن سے زیادہ گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ آل محمدﷺ نے کبھی بھی تین دن گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی یہانتک کہ آپؐ رحلت فرما گئے۔
حضرت عائشہؓ بیان فر ماتی ہیں کہ آل محمدﷺ نے متواتر دودن گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی ہاں ان دو میں سے ایک(دن) کھجور ہوتی تھی۔
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی تو میری پر چھتی پر کوئی ایسی چیز نہ تھی جو جاندار کھا سکے۔ میری پرچھتی پر موجود کچھ جو تھے جس میں سے میں کھاتی رہی یہانتک کہ بہت عرصہ گذر گیا پھر جب میں نے انہیں ماپا تو وہ جلد ہی ختم ہوگئے۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم آل محمدﷺ مہینہ مہینہ آگ نہ جلاپاتے اور صرف کھجور اور پانی پر ہی ہوتے تھے ایک روایت میں آل محمدؐ کے الفاظ نہیں ہیں اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اِلَّا اَنْ یَأْتِیَنَا اللُّحَیْمُ سوائے اس کے کہ ہمیں تھوڑا سا گوشت (کہیں سے) آجاتا۔
عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ بیان فرمایا کرتی تھیں کہ اے میرے بھانجے ! بخدا ہم پہلی رات کا چاند دیکھتے پھر پہلی رات کا دوسرا چاند دیکھتے پھر پہلی رات کا تیسرا چاند دیکھتے- دو ماہ میں تین چانددیکھتے-اور رسول اللہﷺ کے گھروں میں آگ نہ جلتی۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا خالہ آپؐ کا کھانا کیا تھا؟انہوں نے کہا یہ دو چیزیں کھجور اور پانی یا پھر یہ کہ رسول اللہﷺ کے کچھ انصار ہمسائے تھے۔ ان کے جانور تھے۔ وہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں ان کا دودھ بھیجا کرتے تھے۔ آپؐ ہمیں وہ پلایا کرتے تھے۔
نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کبھی ایک دن میں دومرتبہ روٹی اور زیتون کا تیل سیر ہوکر نہیں کھایا یہانتک کہ آپؐ کی وفات ہوگئی۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی تو اس وقت لوگ ان دو عام چیزوں کھجور اور پانی سے سیر ہوتے تھے۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ جب ہم ان عام چیزوں یعنی کھجور اور پانی سے سیر ہونے لگ گئے تھے تو رسول اللہﷺ کی وفات ہوگئی۔ایک روایت میں (قَدْ شَبِعْنَا کی بجائے) مَا شَبِعْنَاکے الفاظ ہیں۔