بِسْمِ ٱللّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
Al Islam
The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)
Showing 10 of 146 hadith
حضرت اُبیَّؓ کو احزاب کے دن ان کے بازو کی رَگ میں تیر لگا تو رسول اللہﷺ نے اسے داغ دیا۔
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دی اور آپؐ نے ناک میں دوائی ڈالی۔
حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا بخار جہنم کی تپش میں سے ہے۔ اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت سعدؓ بن معاذ کے بازو کی رگ میں تیر لگا۔ وہ کہتے ہیں تو رسول اللہﷺ نے اپنے ہاتھ سے تیر کے پھل سے کاٹ کر داغ دیا۔ پھر وہ سوج گیا تو آپؐ نے اسے کاٹ کردوبارہ داغ دیا۔
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پچھنے لگوائے اور آپؐ کسی کی مزدوری کم نہیں دیتے تھے۔
حضرت ابن عمرؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا بخار کی شدت جہنم کی تپش میں سے ہے۔ اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا بخار جہنم کی لپٹ میں سے ہے۔ پس اسے پانی سے بجھاؤ۔
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایابخار جہنم کی لپٹ میں سے ہے پس اسے پانی سے بجھاؤ۔
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بخار جہنم کی تپش میں سے ہے۔ پس اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔
فاطمہ حضرت اسماءؓؓ کے بارہ میں بیان کرتی ہیں کہ ان کے پاس کوئی تیزبخار میں مبتلا عورت لائی جاتی تو وہ پانی منگواتیں اور اسے اس کے گریبان میں ڈالتیں اور فرماتیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ اسے پانی سے ٹھنڈا کرو اور آپؐ نے فرمایا کہ یہ جہنم کی تپش میں سے ہے۔ ایک اور روایت میں (فَتَصُبُّہُ فِی جَیْبِہَا کی بجائے) صَبَّتِ الْمَاء َ بَیْنَہَا وَبَیْنَ جَیْبِہَا کے الفاظ ہیں اور ایک اور روایت میں أَنَّہَا مِنْ فَیْحِ جَہَنَّمَ کے الفاظ نہیں ہیں۔